Daily Roshni News

پاکستان جنوبی کوریا دوسرے ہاکی میچ کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، پی ایچ ایف کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش

پاکستان جنوبی کوریا دوسرے ہاکی میچ کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، پی ایچ ایف کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش

پاکستان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹریشنل ۔۔۔ خصوصی مندوب ۔۔۔ طاہر لطیف )اسلام آباد: پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ہاکی ٹیسٹ میچ کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تھے، جنہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھا۔

میچ کے اختتام پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی سرگرمیوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان ابوبکر محمود نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 گول اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

Loading