Daily Roshni News

آزاد کشمیرالیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 20 میں سے 13 سیٹوں پر وکٹری کی مہر لگادی

آزاد کشمیرالیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 20 میں سے 13 سیٹوں پر وکٹری کی مہر لگادی

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ٓزاد کشمیرالیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 20 میں سے 13 سیٹوں پر وکٹری کی مہر لگادی

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ کے بعد گنتی جاری ہے۔ دوسرے مرحلے کے 20 میں سے 17 حلقوں کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آگئے۔ 13 نشستوں پر مسلم لیگ ن اور 4 پر پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔

ایل اے25نیلم: مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر18925 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید کو 13596 ووٹ مل گئے۔

ایل اے 29 مظفرآباد: پیپلزپارٹی کے مختارعباسی19792ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی16413ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 30مظفرآباد: 129پولنگ اسٹیشنوں کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی 18082ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مبشر منیر اعوان 11464ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے31مظفرآباد: مسلم لیگ ن کے راجہ ثاقب مجید17947ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل پیپلز پارٹی کے لطیف اکبر 12143 ووٹ لے کر ناکام ہوگئے۔

حلقہ ایل اے32مظفرآباد: مسلم لیگ ن کے فاروق حیدر20504 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کےاشفاق ظفر17945 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 33 مظفرآباد: 7پیپلز پارٹی کے دیوان چغتائی 19521 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے چوہدری رشید کو 15591 ووٹ مل سکے۔

ایل اے 35: ن لیگ کے چوہدری اسماعیل 22659ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

ایل اے36: ن لیگ کےمحمد احسن رضا 27218 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احسن اسماعیل ایڈوکیٹ12980ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے37: ن لیگ کی مریم جاوید28664ووٹ لیکر کامیاب ہوگئیں۔ جموں کشمیر یونائٹڈ موومنٹ کے امیدوار عثمان علیم 22040 ووٹ  لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38: ن لیگ کے ذیشان یونس 13608ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ق کے اکبر ابراہیم 8749ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 39: ن لیگ کےراجا محمد صادق 10893 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

ایل اے 40 : پیپلز پارٹی کے امیدوارعامرغفارلون 2914ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ ن لیگ کے نعیم خان کو102 ووٹ ملے۔ ایل اے40کی نشست پر سندھ بلوچستان اضلاع پر مشتمل تھی۔

ایل اے 41: مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمدعامرشاہ نےمیدان مار لیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار1804 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار صباء دیوان 1523 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہیں۔

ایل اے42: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے مطابق ن لیگ کےسید شوکت علی شاہ کامیاب ہوئے ہیں۔

ایل اے 43: پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یاسین 1276 ووٹ لیکر کامیابن ہوگئے۔

 جبکہ ایل 44: پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ مسلم کانفرنس کی امیدوار مہر النساء740 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45: غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے عبدالماجد خان 3 ہزار 708 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ آج مظفرآباد کے 8 حلقوں جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات ہورہے ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں میں انتخابات ہونے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر حلقہ ایک مظفرآباد میں الیکشن ملتوی کردیے۔

اس کے علاوہ حلقہ 2 لچھراٹ کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر بھی پولنگ ملتوی ہوگئی ہے، ان دونوں حلقوں میں اب 4 اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

2026-08-02 18:10:16

آزاد کشمیرالیکشن کا دوسرامرحلہ، ہم اس قسم کے انتخابات کو قبول نہیں کر سکتے، نیئربخاری

رہنما پیپلزپارٹی نیئربخاری کا کہنا ہے کہ ن لیگ بکسے بھر کر اپنے امیدواروں کو جتوانا چاہتی ہے۔ ہم اس قسم کے انتخابات کو قبول نہیں کر سکتے۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران نیئربخاری نے کہا کہ انتخابات سے جو حکومت بنے گی اس کی کیا ساکھ ہو گی۔ الیکشن کمیشن اور ادارے ان الیکشنز کو دیکھیں۔ ہمارے کارکنوں پر فائرنگ کی گئی۔ ن لیگ کے وزرا غلط بیانی کا سہارا لیتے ہیں۔

نیئربخاری نے کہا کہ لیگی امیدوار نے اپنے کارکنوں کو بیلٹ پیپر دیئے ۔ یہ بکسے بھر کر اپنے امیدواروں کو جتوانا چاہتے ہیں، ہم اس قسم کے انتخابات کو قبول نہیں کر سکتے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ن لیگ کےکارکنوں کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے، قائم مقام صدرآزادکشمیرچوہدری لطیف اکبر بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ پی پی کے کارکن مشتاق حسین کو قتل کیا گیا، جبرکی حکومت کوکوئی نہیں مانتا۔

2026-08-02 17:54:19

الیکشن شفاف نہیں ہوا، دھاندلی ہوئی ہے، شعیب صدیقی

رہنما استحکام پاکستان پارٹی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ الیکشن شفاف نہیں ہوا،دھاندلی ہوئی ہے، ہم اس الیکشن کومستردکریں گے۔

سماء سے گفتگو میں رہنماآئی پی پی شعیب صدیقی نے کہا کہ 5 بجے پولنگ ٹائم ختم ہوا اور 5 بج کر 2 منٹ پہ رزلٹ بھی آگیا۔ رزلٹ یہ ہے کہ سارے ووٹ ن لیگ کو پڑے ہیں۔ یہ ایسے ہے جیسے پریزائیڈنگ افسر فارم تیارکرکےبیٹھاتھا، ایسے الیکشنز سے بہتر ہے براہ راست سلیکشن ہی کر لی جائے۔

شعیب صدیقی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد جموں اینڈ کشمیر فوری نوٹس لے۔یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہو رہی ہے جسے آئی پی پی مسترد کر تی ہے۔ ہم چاہتےہیں الیکشن کوشفاف ہونےدیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شکایات آرہی ہیں کہ ہمارےپولنگ ایجنٹس کوباہرنکالاہے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنزسے باہرکیوں نکالا گیا، الیکشن کوفری اینڈفیئرہونےدیں دودھ کادودھ پانی کا پانی ہوجائے گا،شعیب صدیقی

واضح رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں لاہور کے دو حلقوں میں کشمیری مہاجرین کی نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

 پولنگ بند ہوتے ہی آئی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی اور آئی پی پی لاہور کے صدر ملک زمان کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں پولنگ ایجنٹس کو پولنگ ختم ہوتے ہی باہر نکال دیا گیا، فارم 24 اور فارم 27 بھی فراہم نہیں کیے گئے، جبکہ ان کے مطابق ایل اے 41 کی جیتی ہوئی نشست بھی زبردستی لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

2026-08-02 17:13:42

مظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی زخمی

مظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی زخمی ہوگئے۔

ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے فائرنگ کی، گولی ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کے بازو میں لگی۔

دوسری جانب پیپلزپارپرٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ایل اے اکتیس میں فائرنگ سے پی پی کا کارکن شہید ہو گیا ۔ الیکشن کمیشن قائم مقام صدر کو سیکیورٹی نہیں دے سکا ۔ متنازع الیکشن سے بننےوالی حکومت کیسے امن قائم کرے گی؟۔ الیکشن کمیشن ایل اے 27 میں الیکشن ملتوی کرنے کی ایسی وجوہات پیش کر رہا ہے جسے کوئی عقل مند ماننے کو تیار نہیں۔

Loading