Daily Roshni News

چند تبدیلیاں کامیابی کا باعث بن سکتی ہیں۔۔۔ تحریر۔۔۔محمد زبیر

چند تبدیلیاں
کامیابی کا باعث بن سکتی ہیں۔
تحریر۔۔۔محمدز بیر
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اگست2017
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ چند تبدیلیاں کامیابی کا باعث بن سکتی ہیں۔۔۔ تحریر۔۔۔محمد زبیر )زندگی خاص طور پر جوانی کا وقت کیسے گزرتا ہے مستقبل میں کامیابی کا تعین کرنے لیے اہم ہوتا ہے۔
ماہرین نفسیات کے مطابق جوانی کا دور ایسا فیصلہ کن وقت ہوتا ہے جو آپ کی باقی زندگی کے لیے ایک راہ ہموار کر دیتا ہے۔ سننے میں چاہے مشکل لگتا ہو مگر . اس دور میں کچھ چیزیں ، عادتیں یا تبدیلیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو اپنا کر آپ آگے کی زندگی کی اچھی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔


اپنے مقاصد کو تحریر کرلیں
اپنے مقاصد اور خوابوں کو تحریر کرلینے سے آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ ذہن میں کیا کچھ چل رہا ہے اور یہ ریکارڈ وقت گزرنے کے بعد ایک حوالہ بن سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے دوران کالج کے طالبعلموں کو یہ اپنے مستقبل کے مقاصد تحریر کرنے کا کہا گیا اور نتائج سے معلوم ہو ا جنھوں نے اس تحریری مشق کو مکمل کیا انہوں نے تعلیم اچھی طرح مکمل کی تاکہ وہ مستقبل کے خوابوں کی تعبیر پاسکیں۔
اپنی انا کو کچل دیں
یہ سیکھیں کہ کس طرح انا کو ختم کیا جا سکتا ہے، یہ وہ رکاوٹ ہے جو مثبت پیش رفت اور مواقعوں کو دیکھنے کا موقع ہی نہیں دیتی۔ یہ جانیے کہ کس طرح سادہ سوالوں کی مدد سے انا کے غبارے کوپھاڑا جا سکتا ہے۔
زیادہ مطالعہ شروع کردیں
رسمی تعلیم پر مطالعے کو ترجیح نہیں دی جانی چاہئے مگر ایسے موضوعات کے بارے میں مطالعہ کرنا سیکھنے کے لیے زیادہ بہتر ہوتا ہے جو کالج یا یونیورسٹی کے نصاب کا حصہ نہیں ہوتے۔ ایک کےبعد ایک کتاب کے مطالعے سے آپ اپنے کالج یا یونیورسٹی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ علم حاصل کرچکے ہوں گے جو آگے کی زندگی میں یقیناً کام آئے گا۔

دوسروں کی توقعات کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش ترک کردیں۔
دیگر افراد کی توقعات اور اقدار کو برتنا ہو سکتا ہے آسان لگتا ہو مگر ایسا کرنے سے آپ خود کو زندگی میں کبھی بھی مطمئن نہیں کر پاتے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک چیز جو آپ کر کے دیگر افراد کی مدد کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزاریں۔ وہ کام نہ کریں جو دیگر افراد کہیں کہ کرنا چاہئے ۔ اپنے رجحانات کا پتہ چلائیں۔ دوسروں کی توقعات کا خیال رکھنے کی کوشش نہ کریں، عمر گزرنے کے بعد آپ کو ہاتھ سے نکل جانے والا موقع واپس نہیں ملے گا۔


اپنے پیاروں کا خیال رکھنا
اگر آپ کسی کے بارے میں اچھے خیالات رکھتے ہیں تو ان کے اظہار کو عادت بنالیں۔ چھوٹی چھوٹی چیزیں، اچھے الفاظ نہ صرف تعلق کو بہتر بناتے ہیں بلکہ اس سے باہمی تعلق کے نئے راستے بھی کھلتے ہیں۔ اپنے والدین، شریک حیات یا دیگر کے سامنے اپنی محبت کو ظاہر کریں اور مستقبل میں اپنی زندگی کو اچھا بنا لیں۔

اپنی صحت کا خیال رکھنا سب سے آسان اور اہم ترین اقدام جو آپ کر سکتے ہیں وہ اپنی صحت کا تحفظ ہے۔ ایک بار صحت خراب ہو جائے تو تندرستی کا حصول بہت مشکل ہوتا ہے۔ جوانی میں ورزش کو عادت بنالینا سب سے زیادہ اہم ہے۔ اگر آپ اوائل عمری میں یہ عادت اپنالیں تو ا درمیانی عمر میں خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
ریٹائر منٹ کے لیے بچت کرنا
اپنی آمدنی سے کم خرچ کریں اور بچ جانے والے نام پیسوں کا تعمیراتی استعمال کریں۔ آپ کی بچت کی ہے عادت ایسی حیرت انگیز حکمت عملی ہے جو آپ کو اپنی کم مرضی کے مطابق ریٹائر ہونے کا موقع دیتی ہے ایسا نہ کرنے پر ہو سکتا ہے کہ ساری عمر آپ کو کام کرنا پڑے۔
سوالات پوچھنا شروع کریں
سوالات پوچھ کر آپ کو مختلف افراد کے مختلف مقاصد جاننے کا موقع ملتا ہے۔ کم یا زیادہ مگر ہم سب کی زندگیوں میں دیگر افراد کے خیالات اور آئیڈیاز شیئر کرنے کا عصر موجود ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق سوالات کے جوابات کا تجسس اور معلومات کی کھوج سے آپ دیگر افراد سے اپنے ذاتی تعلقات بھی مضبوط کر سکتے ہیں کیونکہ آپ اپنا وقت ان کی بات سننے میں بھی گزارتے ہیں۔
دانتوں کا خلال
آپ نے کبھی غور کیا کہ درمیانی عمر میں کتنے لوگ اپنے زندگی کے متعدد قیمتی گھنٹے ڈینٹل کرسیوں پر بیٹھ کر گزار دیتے ہیں جبکہ مالی خرچہ الگ ہوتا ہے۔ امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مطابق دن میں کم از کم ایک بار دانتوں کا خلال کرنے سے دانتوں کے اس درمیانی خلاء میں بیکٹریا کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے جہاں
ٹوتھ برش پہنچ نہیں پاتا۔ دوسری صورت میں مسوڑوں کے امراض اور کپڑے لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کھانا پکانا سیکھنا شروع کریں
یہ سیکھیں کہ کیسے اپنے اور دیگر کے لیے کھانا پکایا جاتا ہے۔ خواتین کے ساتھ مردوں کے لیے بھی یہ ضروری ہے۔ گھر کے بنے ہوئے کھانے پیسوں کی بچت بھی کرتے ہیں اور باہر کے کھانوں کے مقابلے میں صحت بخش بھی ہوتے ہیں۔
حالات حاضرہ سے واقفیت
اگر آپ تازہ ترین خبروں یا حالات سے واقف ہیں تو آپ اپنی دلچسپی کے کاموں کے بارے میں زیادہ جان سکیں گے۔ تازہ ترین حالات سے واقفیت سے آپ کو ارگرد کے لوگوں سے بات چیت میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
سفر کریں
سیاح نہیں بلکہ مسافر کی حیثیت سے سفر کریں، اس سے آپ کو اپنے ویژن کو بڑھانے اور یہ احساس دلانے میں مدد ملے گی یہ دنیا بیک وقت کتنی بڑی اور کتنی چھوٹی ہے۔ دنیا کے اہم مقامات کو دیکھنے اور ہوٹلوں، اسٹورز اور باغات کو دریافت کرنے سے آپ کو زندگی کے مختلف رنگ دیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ تجربات مستقبل میں بہت کام آئیں گے۔
کچھ وقت تنہا گزارنابھی شروع کریں۔
ماہرین تو روزانہ آدھا گھنٹہ تنہائی میں گزارنے کا مشورہ دیتے ہیں، جس دوران اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا موبائل فون ساتھ نہ ہو۔ محققین کے مطابق انسانوں کو حقیقی تنہائی کی ضرورت ہوتی ہے، جہاں وہ ایس ایم ایس اور فیس بک وغیرہ سے دور ہو تاکہ وہ اپنے رویوں اور تجربات کے بارے میں سمجھ سکیں۔


ہفتہ وار جائزہ لینا
ایک اچھی عادت اپنے گزرے ہوئے ہفتے کا جائزہ لینا اور آنے والے ہفتے کے لیے حکمت عملی بناتا ہے۔ اس کے لیے یہ سوالات استعمال کیے جاسکتے ہیں، جیسے گزشتہ ہفتے کیا کچھ اچھا رہا؟ کیا کچھ اچھا نہیں رہا ؟ (ان کو روکنے، قابو پانے یازندگی سے نکالنے کی کوشش کریں) ، ان سوالات کے جوابات کی بنیاد پر آنے والے ہفتے کے لیے تبدیلیوں لانے پر غور کریں۔
ناکامیوں کو سراہنا شروع کریں۔
زندگی میں ناکامی کا سامنا کس کو نہیں ہوتا خاص طور پر نوجوانی کے دور میں، مگر یہی وہ وقت ہوتا ہے جب ہم ناکامیوں سے سیکھ کر کامیابی کی جانب گامزن ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نت نئی کوششوں میں ناکامی سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اسی سے نئے راہیں بھی کھلتی ہیں۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اگست2017

Loading