Daily Roshni News

ایران ہمارا مؤقف جانتا ہے، مگر وہ مسلسل شرائط تبدیل کرتا ہے،وائٹ ہاؤس، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران ہمارا مؤقف جانتا ہے، مگر وہ مسلسل شرائط تبدیل کرتا ہے۔

امریکی وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کےمطابق ایران کےمختلف دھڑوں کے درمیان شدید اختلافات ہیں اور ایران کے ایک دھڑے کے ساتھ ہونے والا معاہدہ دیگر دھڑوں کی منظوری کے بغیر مؤثر نہیں ہوسکتا۔

مزید کہا کہ تہران کےساتھ مذاکرات میں تعطل کی ایک بڑی وجہ ایران کے حکومتی ڈھانچےمیں تقسیم ہے،اہم سوال یہ ہےکہ ایران مذاکرات اورمعاہدےپرآمادہ ہےیانہیں،تاہم اب تک تہران کی جانب سےمذاکرات اور معاہدے پر آمادگی ظاہرنہیں کی گئی۔

امریکی عہدیدار کےمطابق ایران کےساتھ جنگ بندی میں توسیع کےحوالے سےکوئی نئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ موجودہ جنگ بندی پیرکوختم ہو رہی ہے اورمعاہدے کےمؤثرہونے کے لیےایران کے تمام متعلقہ فریقوں کی منظوری ضروری ہے۔

Loading