Daily Roshni News

ورلڈ کپ میں پاکستان کس پوزیشن پر ہوگا؟ 22 اگست سے نئی جنگ کا آغاز ۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کس پوزیشن پر ہوگا؟ 22 اگست سے نئی جنگ کا آغاز ۔ ،کلاسیفکیشن راؤنڈ کا فارمیٹ کیا ہے ، 9ویں سے 16ویں پوزیشن کیسے ملے گی ،مکمل تفصیل اس رپورٹ میں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ طاہر لطیف)ایمسٹولین : ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے پہلے مرحلے کے بعد پاکستان، ویلز، نیوزی لینڈ اور جاپان پول جی میں شامل ہوگئے ہیں۔  پاکستان پول ڈی میں تیسری، ویلز چوتھی، نیوزی لینڈ پول اے میں تیسری جبکہ جاپان چوتھی پوزیشن پر رہا۔

جبکہ پول ایچ میں گروپ بی اور سی کی تیسری اور چوتھے نمبر آنیوالی ٹیمیں شامل  ہیں

کلاسیفکیشن مرحلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ 22 اگست کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

 پاکستان کا پول جی میں دوسرا میچ 24 اگست کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 3:30 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے میچز ویگنر ہاکی اسٹیڈیم، ایمسٹلوین، نیدرلینڈز میں کھیلے جائیں گے ۔

پول جی میں ٹیموں کی پوزیشنز کے مطابق پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کا مقابلہ پول ایچ کی پہلی پوزیشن والی ٹیم سے 9ویں اور 10ویں پوزیشن کے لیے ہوگا، جبکہ پول جی کی دوسری پوزیشن والی ٹیم پول ایچ کی دوسری پوزیشن والی ٹیم کے خلاف 11ویں اور 12ویں پوزیشن کے لیے میدان میں اترے گی۔

اسی طرح پول جی کی تیسری پوزیشن والی ٹیم کا مقابلہ پول ایچ کی تیسری پوزیشن والی ٹیم سے 13ویں اور 14ویں پوزیشن کے لیے ہوگا، جبکہ دونوں پولز کی چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان 15ویں اور 16ویں پوزیشن کا فیصلہ ہوگا۔

کلاسیفکیشن کے یہ تمام میچز 27 اگست کو ہوں گے۔ اگر پاکستان پول جی میں پہلی پوزیشن حاصل کرتا ہے تو 9ویں اور 10ویں پوزیشن کے لیے اس کا مقابلہ پول ایچ کی پہلی پوزیشن والی ٹیم سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

اگر پاکستان پول جی میں دوسری پوزیشن حاصل کرتا ہے تو 11ویں اور 12ویں پوزیشن کے لیے اس کا مقابلہ پول ایچ کی دوسری پوزیشن والی ٹیم سے ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 3:30 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کے پول جی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی صورت میں 13ویں اور 14ویں پوزیشن کے لیے پول ایچ کی تیسری پوزیشن والی ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے شروع ہوگا۔

اگر پاکستان پول جی میں چوتھی پوزیشن پر رہتا ہے تو 15ویں اور 16ویں پوزیشن کے لیے پول ایچ کی چوتھی پوزیشن والی ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

یوں پاکستان کے لیے جاپان اور نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچز انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں، کیونکہ پول جی میں حاصل ہونے والی پوزیشن ہی ورلڈ کپ میں پاکستان کی آخری درجہ بندی کا تعین کرے گی۔

نوٹ : 15 ویں اور 16 ویں پوزیشن جبکہ 9ویں اور 10ویں پوزیشنز کے میچز    بیلجئیم میں ہوں گے

13ویں  اور 14ویں پوزیشن  اور 11ویں اور 12ویں کیلئے میچز نیدرلینڈ میں کھیلے جائیں گے

Loading