Daily Roshni News

عمران خان طبی معائنے کے بعد پمزاسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

عمران خان طبی معائنے کے بعد پمزاسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد کے پمز اسپتال میں طبی معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق اسپتال میں عمران خان کے طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹس کیے گئے، جس کے بعد انہیں شب سیکیورٹی حصارمیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ان کے سیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

ایک پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں قیدی کو 20 اور21 اگست کی درمیانی شب اسپتال لایا گیا، ماہرامراضِ چشم، امراض قلب اورفزیشن سمیت مستند ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق ڈاکٹرز نے قیدی کو  طبی طور پر صحت مند قرار دیا، طبی معائنے کےتمام مراحل کےدوران ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان موجود رہیں، تمام عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں 21 اگست کی صبح تقریبا5 بجےاڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ بانی کا طبی معائنہ پمز اسپتال میں کرایا گیا،جس میں شفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے، پی ٹی آئی کارکنوں کیجانب سے شفا اسپتال کے راستے اور باہر سیکیورٹی صورتحال پیداکی گئی، اسی صورتحال کےپیش نظربانی پی ٹی آئی کو پمزاسپتال لے جایا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ طبی معائنے کے مطابق بانی پی ٹی آئی صحت مند پائے گئے، بانی پی ٹی آئی کو کو پہلے بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں، اب بھی جب ضرورت پڑے گی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، جس میں ماہر امراض قلب جرنل میڈیسن، ماہر امراض چشم شامل ہیں جبکہ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل ٹیم میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو دو روز میں اسپتال منتقل کرنے اور اہل خانہ سے ہفتے میں ایک بار ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بہن نورین خان کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کروا دی گئی تھی۔

Loading