Daily Roshni News

انگلینڈ کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنالیے

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا لیے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صر 171 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک نے 91، جارڈن کوکس نے 73، جو روٹ نے 66 اور ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے ابھی جیمی سمتھ 16 رنز اور جوفرا آرچر صفر پر کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کو اس وقت پاکستان پر 195 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے پانچ اور محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ علی عثمان نے کیریئرمیں پہلی باراننگزمیں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ عبداللہ شفیق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ امام الحق نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ سلمان علی آغا 21 اور محمد رضوان 12 رنز بنا سکے۔ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 5،5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ علی عثمان اور اذان اویس کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے اوئلی رابنسن اور جوش ٹنگ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔

Loading