Daily Roshni News

غزل۔۔۔شاعر۔۔۔علامہ اقبال

غزل

شاعر۔۔۔علامہ اقبال

تَرے عِشق کی اِنتِہا چاہتا ہُوں

مِری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہُوں

​سِتم ہو کہ ہو وعدۂ بے حجابی

کوئی بات صَبر آزما چاہتا ہُو

​یہ جنّت مبارک رہے زاہدوں کو

کہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہُوں

​ذرا سا تو دل ہوں مگر شوخ اتنا

وہی لن ترانی سُنا چاہتا ہُوں

​کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہلِ محفل

چراغِ سحر ہوں بجھا چاہتا ہُوں

​بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی

بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہُوں

Loading