Daily Roshni News

پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیر اہتمام ، رائل پیلس میں مشاعرہ اور تقسیم ایوارڈز کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔

پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیر اہتمام ، رائل پیلس میں مشاعرہ اور تقسیم ایوارڈز کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔

پیرس۔   فرانس(ڈیلی روشنی نیوز  انٹرنیشنل ۔۔۔  نمائندہ خصوصی۔۔۔ منیر احمد ملک)                  ملک محمد سعید اور بانی و صدر شاز ملک اور انجی ٹیم کی جانب سے  تئیس اگست بروز اتوار مقامی ہوٹل رائل پیلس میں مشاعرہ اور تقریبِ تقسیمِ ایواڈز کی کامیاب تقریب دوپہر ایک بجے منعقد ہوئی

جس میں بہترین ادباء اور شعراء کو

“سفیرِ پاکستان ادب ایوارڈ 2026 “سے نوازا گیا اور ساتھ میں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں فرانس پیرس کے تمام شعراء نے شرکت کی

مہمان خصوصی فرانس کے معروف بزنس مین  اور ن لیک گے چئیرمین محترم راجہ علی اصغر نے شرکت فرمائی ۔۔ مہمانان اعزازی میں معروف سماجی شخصیت  آرگنائزر  محترمہ روحی بانو صاحبہ اور یوتھ میں ہر دلعزیز بہترین آرگنائزر محترم جواد سکندر گوندل محترم  نعیم چوہدری  نے شرکت فرمائی

پاکستانی کمیونٹی نے پروگرام میں بھرپور شرکت فرمائی اور فرانس پاک انٹرنیشنل فورم کے اس اہم قدم کو سراہا اور مشاعرے کو بہت توجہ سے سنا گیا

جو کہ معروف شاعر ایاز محمود ایاز کی صدارت میں منعقد ہوا مہمانانِ  گرامی محترم مقبول  الہی شاکر محترم راجہ زعفران محترم عظمت نصیب گل شامل تھے ۔۔ مشاعرے کی نظامت شاز ملک نے کی اور باقی پروگرام کی کمپئیرنگ محترمہ طاہرہ سحر صاحبہ نے کی ۔۔   شعراء میں

شاز ملک ،ایاز محمود ایاز مقبول الہی شاکر ۔ عاکف غنی ملک عظمت نصیب گل ۔راجہ زعفران عاشق رندھاوی

محمود احمد راہی۔کامران سیفی ۔۔ وقار بخشی   طاہرہ سحرفرحت عندلیب اویس تُراب گوندل

نے بہترین کلام سنایا اور حاظرین و سامعین سے داد وصول کی ۔۔ بعد ازاں ایورڈز  یافتگان میں ایوارڈز تقدیم کئیے گئے ۔۔

مہمان شخصیات کو فورم کے سرپرستِ اعلی

ملک سعید کی جانب سے اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

معروف پاکستان بزنس مین بزنس فورم کے چئیر مین اور ن لیگ کے چئیر مین محترم سردار ظہور صاحب کو بھی لنڈن نیں سٹار اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد کےساتھ اعزازی شیلڈ پیش کی گئی جو کہ اپنی ذاتی مصروفیت اور پیرس میں نوجود نہیں تھے انکا ایوارڈ معروف صحافی خرم وزیر آبادی نے وصول کیا ۔۔

 معارف سماجی ساسی ادبی شخصیات کی شرکت نے اس پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جسکے لئیے ملک سعید شاز ملک عاشق رندھاوی طاہرہ سحر اور محمود احمد راہی فورم کی ٹیم نے مہماناِ گرامی کا شکری ادا کیا بعد ازاں مہمانانِ  گرامی کی تواضع پرنگلف ظہرانے سے کی گئی یوں یہ شاندار پروگرام بے شمار یادیں سمیٹے اختتام کو پہنچا ۔۔۔۔

Loading