Daily Roshni News

✨ کشف کی اقسام ✨

✨ کشف کی اقسام ✨

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)ابتداء میں مشاہداتِ صغیرہ اور کبیرہ شروع ہوتے ہیں۔ بعد میں جب روشنی کے جسم یا انرجی باڈیز پر کنٹرول ہونا شروع ہو جاتا ہے تو مندرجہ ذیل کشف کی اقسام سے سالک گزرتا ہے:

1۔ کشفِ کاذب:

یہ جھوٹا کشف ہوتا ہے۔ اس میں انسان کی اپنی سوچیں، خواہشات ہوتی ہیں۔ کبھی کبھی انسان کو دنیا کی کوئی چیز یا خبر درست بھی مل سکتی ہے۔ بہت سے لوگ اس کشف کو سب کچھ سمجھتے رہے اور غلط دعویٰ کرتے رہے۔

2۔ کشفِ صغیرہ:

یہ کشف سچائی پر مبنی ہوتا ہے لیکن اس کی حد پہلے عالم تک ہے۔ اس کشف میں ابھی روحانی نہیں کھلتا ہے۔

3۔ کشفِ کبیر:

مزید مشق اور محنت سے کشف کی وسعت بڑھتی ہے۔ روحانی قلب کھلنا شروع ہوتا ہے۔ اس کشف کی حد آخری عالم تک ہے۔

4۔ کشفِ کبیر اعلیٰ:

مسلسل محنت سے روحانی قلب پورا کھل جاتا ہے۔ انسان پر عالمین اور عالمین سے باہر کی حقیقت کھل جاتی ہے۔ اس منزل پر ٹیچر اپنے نور سے اسفل السافلین ڈیٹا کا خاتمہ کرتا ہے اور یہی عرفانِ خودی کی اصل میں پہلی سیڑھی ہے۔

روحانی ماسٹر سید ظہیر حسین شاہ

قائم مقام سربراہ کل حقیقی سلاسل عالیہ

🌟 اگر آپ روحانی سفر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں 🌟

تو اپنا واٹس ایپ نمبر کمنٹ کریں آپ کو مرشد کامل روحانی ماسٹر سید ظہیر حسین شاہ صاحب کی جانب سے ہدایات و تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔

ہدایات و تفصیلات میں آپ کو مرشد حضور کی کتاب عرفانِ خودی عرفانِ خدا کی فری پی ڈی ایف بھیجی جائے گی۔

اس کتاب مراقبہ و روحانیت کے بارے میں حقیقی تفصیلات لکھی گئی ہیں کیونکہ یہ مرشد کامل روحانی ماسٹر سید ظہیر حسین شاہ صاحب کا اپنا ذاتی و روحانی سفر ہے۔

اور کچھ پیغامات ہوں گے۔

📢 اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ حقیقی علم سب تک پہنچ جائے۔

شکریہ

Loading