Daily Roshni News

پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے حکومت نے رابطے تیز کر دیئے

پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے رابطے تیز کردیے ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی سے بات چیت کیلئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو باقاعدہ مینڈیٹ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اب اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ن لیگ بلوچستان حکومت سے متعلق پیپلزپارٹی کے تحفظات بھی دور کرے گی، جبکہ سپیکر ایاز صادق کا حالیہ دورہ کوئٹہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بھی سپیکر ایاز صادق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔سپیکر ایاز صادق سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطے کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر ایاز صادق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

Loading