Daily Roshni News

غزالی کو امام غزالی کس نے بنایا  ۔۔۔۔۔۔۔۔

غزالی کو امام غزالی

کس نے بنایا  ۔۔۔۔۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امام غزالی نے ابتدائی تعلیم طوس میں حاصل کرنے کے بعد جرجان کا سفر کیا ۔۔۔ جہاں انہوں نے اپنے استاد ابو نصر الاسماعیلی سے علم حاصل کیا ۔۔۔ وہ استاد کے دروس کو بڑی محنت سے لکھا کرتے تھے ۔۔۔ واپسی پر ایک قافلے کے ساتھ سفر کرتے ہوئے راستے میں ڈاکوؤں نے قافلے کو لوٹ لیا اور ان کے سامان کے ساتھ ان کے علمی نوٹس اور تحریریں بھی لے لیں ۔۔۔ غزالی نے ڈاکوؤں کے سردار کا پیچھا کیا اور خاص طور پر اپنے نوٹس واپس کرنے کی درخواست کی ۔۔۔ سردار نے پوچھا کہ ان کاغذات میں ایسا کیا ہے؟ غزالی نے بتایا کہ یہ وہ نوٹس ہیں جنہیں انہوں نے اپنے اساتذہ سے سن کر لکھا اور ان کے ذریعے علم حاصل کیا ہے ۔۔ اس پر سردار نے کہا تم کیسے دعویٰ کرتے ہو کہ تمہیں یہ علم حاصل ہے ۔۔۔ جبکہ ہم نے وہ تحریریں تم سے لے لی ہیں اور تمہیں اپنے علم سے محروم کر دیا ہے؟

خیر سردار نے ان کی کتابیں نوٹس واپس کر دیے۔  غزالی نے اس جملے کو اپنے لیے ایک الٰہی تنبیہ سمجھا ۔۔۔ اس جملے نے غزالی کو امام غزالی بنایا ایک وقت وہ تھا جب انہوں نے تمام باطلہ افکار کی کتابیں اکھٹیں کی ردود لکھنا شروع کئے ۔۔۔ جب باطنی فرقے نے زور پکڑا غزالی دیوار بن کے کھڑے ہوئے اور دین کی تجدید کی تھی ۔۔۔ اس لئے غزالی مجدد ہیں ۔۔۔

کچھ لوگ ایک شخص ہوتے ہوئے ایک لشکر ہوتے ہیں ۔۔۔ وہ چنے ہوئے لوگ ہوتے ہیں ۔۔۔

تحریر : جناب من نوید بشیر احمد (میسنجر گروپ سے )

Loading