Daily Roshni News

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان، بلاول بھٹو زرداری کے نام کلام…شاعر ۔۔۔۔ ناصر نظامی ( گولڈ میڈلسٹ )

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان، بلاول بھٹو زرداری کے نام کلام

بلاول بھٹو ہیں اہل ظرف، سیاست دان
مزدوروں کسانوں کی ا منگوں کے، ترجمان

بی بی شہید کی جھلک ہے ان کی تقریر میں
قوم کا درد ہے ان کے لہجے کی تاثیر میں
عوامی خدمت پر ہے ان کا یقین و ایمان

ان کا نصب العین ہے ملکی ترقی اور خوشحالی
ان کا پیغام ہے بھائی چارا، روشن خیالی
وہ عالمی سیاست کا بھی رکھتے ہیں، وجدان

بلاول بھٹو زرداری کے بنو دست و بازو
ہاتھوں میں تھامو اتحاد و یکجہتی کا ترازو
مجبور لوگوں کے حقوق کے بنو، پاسبان

مظلوم عوام کے لیئے آ واز اٹھاؤ
امن و آ شتی کی روشنی بن کے، جگمگاو
نظامی، انسانی قدروں کے بنو، نگہبان

ناصر نظامی
گولڈ میڈلسٹ
ایمسٹرڈیم ہالینڈ

Loading