وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نام لئے بغیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر طنز کے نشتر برسادیے۔
اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب مکرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوام دیکھیں کہ کیا منتخب نمائندہ وقت منفی سیاست میں ضائع تو نہیں کررہا؟ عوام دیکھے کہ ایک منتخب نمائندہ ایک ماہ سے دفتر گیا نہ ہی کوئی اجلاس کی، دوسرا نمائندہ ایک گھنٹے کا بھی وقفہ نہیں کرتا۔
اسلام آباد کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کو تین گنا زائد سرسبز بناکر چھوڑیں گے اور آئندہ 20 سال کی ضرورت کا کام کرکے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ ایس سی او کانفرنس سے پہلےاسلام آباد کو مختلف بنائیں، اسلام آباد کو سبز بنانا ہے،ایف نائن پارک کو ہائیڈ پارک جیسا بنائیں گے۔
![]()





