امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران آبنائے ہرمز سے لاکھوں بیرل تیل گزارا گیا،جس کے بعد تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے وزیرِ تیل نے استعفیٰ دے دیا ہے،ایرانی معیشت تباہ ہوچکی ہے اور ایران کے پاس اب کچھ نہیں۔
امریکی صدر کاکہنا تھا کہ مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکنز بہت اچھی کارکردگی دکھائیں گے، انتخابی ریلیاں صورتحال کو واقعی تبدیل کر رہی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس بہت مضبوط ڈالر ہے، امریکا اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے اور مضبوط ڈالر کی وجہ سے مہنگائی نہیں ہوتی۔
![]()





