گلوبل ایمبیسڈر منہاج القرآن لندن برطانیہ کے علامہ صادق قریشی کی ڈبلن آمد، منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین کا پرتپاک استقبال۔
ڈبلن آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) گلوبل ایمبیسیڈر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے علامہ صادق قریشی کی آئرلینڈ آمد پر ڈبلن ایئرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔جن میں صدر منہاج القرآن آئرلینڈ وسیم بٹ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محی الدین ۔تاحیات رفیق شہزاد احمد اور عبدالقیوم شامل تھے اس موقع پر وسیم بٹ نے علامہ صادق قریشی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی آئرلینڈ آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔
علامہ صادق قریشی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران اپنے دورۂ آئرلینڈ کے پروگرام اور مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلات دریافت کیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے علامہ صادق قریشی کو دورے کے شیڈول، تنظیمی امور اور مختلف پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
علامہ صادق قریشی نے دورے کے انتظامات اور پروگرام کے حوالے سے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تنظیمی و دعوتی امور کے حوالے سے مختلف ہدایات بھی دیں اور اس امر پر زور دیا کہ منہاج القرآن کے پیغام کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے باہمی اتحاد، نظم و ضبط اور مثبت اندازِ دعوت کو فروغ دیا جائے۔
اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین نے علامہ صادق قریشی کو آئرلینڈ میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے دورے کو تنظیمی و فکری اعتبار سے اہم قرار دیا۔
۔
![]()






