سوشل میڈیا پر اسلام اور تصوف منافی گمراہ کن مواد شائع کیا جا رہا ہے۔ افتخار علی چشتی

ہالینڈ، سوشل میڈیا پر اسلام اور تصوف منافی گمراہ کن

 مواد شائع کیا جا رہا ہے ، ملتمس ہوں کہ اس کے سدباب

کے لئے اہل علم و دانش اپنا کردار ادا کریں ۔ افتخار علی چشتی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔۔ نیوز ڈیسک) معروف  عالم دین علامہ افتخار علی چشتی نے عصر حاضر میں  پیغام رسانی کے سلسلے میں  برق رفتار سوشل میڈیا  کے منفی استعمال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل مذکورہ میڈیا پر اسلام ، تصوف اور اولیائے کرام سے متعلق منفی مواد باقاعدگی اور کثرت سے شائع کیا جا رہا ہے۔ اس بے جا منفی گمراہ کن  پروپیگنڈے اورطرز عمل کا تدارک بے حد ضروری ہے۔ انھوں نے مزید کہا اس سلسلے میں ملتمس ہوں کہ اہل علم و دانش، اور اہل تصوف حضرات اس کے سدباب کے لئے اپنا عملی کردار ادا کریں تاکہ عوام الناس کو حقیقت سے آشنا کیا جا سکے۔

Loading