سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا، محمد حفیظ اللہ قادری(مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے ویانا میں محفل و قرآن خوانی
آسٹریا (ٖڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا) سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا، محمد حفیظ اللہ قادری(مرحوم ) جو گزشتہ دنوں ویانا میں قضائے الہٰی سے وفات پاگئے تھے۔ ان کے ایصال ثواب کے کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا میں محفل و قرآن خوانی کا اہتمام 11 اکتوبر بروز اتوار شام 00۔3 تا 00۔6 بجے تک کیا گیا۔ جس میں سفارت خانہ پاکستان کے عملے،پاکستان کمیونٹی کی مختلف تنظیمات، مذہبی، سیاسی، سماجی، سپورٹس، تاجر برادری، صحافی برادری اور پاکستانی کمیونٹی کی خواتین فیملیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
قرآن خوانی کے بعد محفل کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے والوں میں یورپ کے معروف نعت خوانوں جن میں غلام مصطفی نعیمی، شہریار خان،اختشام شفقت، محمد آفتاب سیفی عظیمی،اور حاجی اکبر علی شامل تھے ۔۔
نقابت کے فرائض منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے سابق صدر نعیم رضا قادری نے سر انجام دیئے۔ اس موقع پر پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے چیئرمین لالا محمد حسین تبسم،پاک فرینڈ اسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ،ادارۃ المصطفی اسٹریا کہ خطیب پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی، پاک تدفین کمیٹی اسٹریا کے خادم اعلی حاجی محمد ملک امین اعوان، محمد حفیظ اللہ قادری مرحوم کے بہنوئی محمد قیصر اور مختلف پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان نے مرحوم کی پاکستانی کمیونٹی میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ عبدالحفیظ الازہری نے ایصال ثواب کی مناسبت سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ جانے والے لوگ اپنی یادیں چھوڑ کر جاتے ہیں۔ آج ہم جس شخص کی روح کے ایصال ثواب کے لئے جمع ہوئے ہیں وہ شخصیت نہایت نیک، پرہیزگار اور متقی تھے۔ انہوں نے بڑی تفصیل سے سلسلہ ایصال ثواب، زندگی اور موت پر روشنی ڈالی۔
حاجی گلزار احمد نے ختم شریف پڑھا اور علامہ عبدالحفیظ الازہری نے اجتماعی دعا میں سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا، محمد حفیظ اللہ قادری(مرحوم ) کی مغفرت اور درجات کی بلندی، حاضرین اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ بعداز تمام نعت خوانوں اورحاضرین نے مل کر درود و سلام کا نظرانہ پیش کیا۔ آخر میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا، شیخ محبوب عالم اور (مرحوم) کی فیملی کی جانب سے تمام حاضرین کا محفل و قرآن خوانی میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا۔