آپ کے اندر ایک ایسا چراغ ہے جس کی روشنی سے دنیا روشن ہو سکتی ہے۔

آپ کے اندر ایک ایسا چراغ ہے جس کی روشنی سے دنیا روشن ہو سکتی ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اللہ نے آپ کے دماغ کے بیچ میں پائنیل گلینڈ کے نام سے ایک چھوٹا سا چراغ رکھا ہے۔ سائنس اسے تھرڈ آئی کہتی ہے اور صوفیاء اسے تیسری آنکھ۔ یہی وہ اینٹینا ہے جو خیالات کو سگنل کی طرح بھیجتا اور وصول کرتا ہے۔

لیکن یہ اینٹینا ہر کسی کا کیوں نہیں چلتا؟ اس کا راز آپ کے اخلاق میں چھپا ہے۔

جب آپ غصہ، حسد اور نفرت میں ہوتے ہیں تو دماغ میں شور پیدا ہوتا ہے اور سگنل کمزور ہو جاتا ہے۔

جب آپ نرمی، محبت، صبر اور خلوص اپناتے ہیں تو دماغ میں ڈوپامین اور آکسیٹوسن جیسے پرسکون ہارمونز بنتے ہیں دل پرسکون اور دماغ خاموش ہو جاتا ہے۔

اسی خاموشی کے لمحے میں پائنیل گلینڈ میں موجود باریک کرسٹلز ایک طاقتور الیکٹرک فیلڈ پیدا کرتے ہیں جو آپ کے خیالات کو دور تک پہنچا دیتی ہے۔ ہھر آپ بغیر بولے دوسروں کے ذہن تک اپنی بات پہنچا سکتے ہیں اور ان کی بات سمجھنے لگتے ہیں۔

🌹 ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے اعلیٰ اخلاق کی گواہی خود اللہ نے دی:

وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ

ترجمہ: بے شک آپ عظیم اخلاق پر ہیں۔

 (سورۃ القلم: 4)

سوچیے! جب اللہ اپنے محبوب ﷺ کے اخلاق کی عظمت بیان کرے تو ہمارے لیے اس سے بڑا سبق کیا ہوگا؟

رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سچ بولنا، امانت داری، نرمی، غصے پر قابو، حسد سے بچنا، معاف کرنا اور مخلوقِ خدا سے حسنِ سلوک سکھایا۔

یاد رکھیں ٹیلی پیتھی کوئی جادو نہیں یہ اعلیٰ اخلاق کا انعام ہے۔ آپ جتنے پاکیزہ خیالات رکھیں گے آپ کی فریکوئنسی اتنی ہی بلند ہوگی۔

آپ عام انسان نہیں آپ ایک زندہ ٹرانسمیٹر ہیں۔ اپنے اخلاق بہتر کریں اپنی فریکوئنسی بلند کریں پھر دیکھیں کائنات کیسے آپ کے خیالات کا جواب دیتی ہے۔

💬 کمنٹ میں لکھیے: ان شاء اللہ میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق اپنے اخلاق بہتر بناؤں گا۔

#Telepathy #SpiritualAwakening #lawofattraction