ملتان میں یتیم بچے کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والا ملزم توقیر نذیر بہاولپور میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم توقیر نذیر گزشتہ رات سی سی ڈی ملتان کی حراست سے فرار ہوگیا تھا، جس کے بعد اس کی تلاش جاری تھی۔
ترجمان کےمطابق سی سی ڈی بہاولپورکی ٹیم نے دو موٹرسائیکل سوارمشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نےرکنے کے بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلےمیں ایک مشتبہ شخص ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت توقیر نذیر کے نام سے ہوئی۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم کاساتھی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا،جس کی تلاش کے لیے ٹیمیں تعاقب کر رہی ہیں،ملزم کوحراست سےفرارکروانے کے واقعے کا مقدمہ بھی تھانہ سی سی ڈی ملتان میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ ملزم توقیر نےگزشتہ روزکارکی ٹکر سے 15 سالہ لڑکے کو کچل دیا تھا،یتیم بچہ وسیم عباس ملزم توقیر کے غیر انسانی رویے سے تنگ آکر کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔
ہلاک ملزم توقیرنذیرکو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 4 روزہ ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کیا تھا،عدالت میں پیشی کے دوران وکلاء نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔