فرانس کے شہر پیرس میں بین الاقوامی فوڈ نمائشوں، سِیال پیرس 2026 جاری

فرانس کے شہر پیرس میں بین الاقوامی فوڈ نمائشوں، سِیال پیرس 2026 جاری

پیرس   فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔منیر احمد ملک (فرانس کے شہر پیرس میں دنیا کی بڑی بین الاقوامی فوڈ نمائشوں میں شمار ہونے والی سِیال پیرس 2026 جاری ہے، جس کا آغاز آج  17 اکتوبر سے ہوا اور یہ 21 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں 37 پاکستانی کمپنیوں شرکت کررہی ہیں ، جس میں چاول ، پنک سالٹ ، جوسز ، مصالحہ جات اور بیکری کے نمائش زدگان نمایاں ہیں۔ پاکستانی پویلین کا افتتاح سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے کیا ، انکے ساتھ پاکستان بزنس فورم یورپ کے بانی حاجی اسلم چوہدری اور چیئرمین یورپ سردار ظہور اقبال بھی موجود تھے ،

1964 میں شروع ہونے والی یہ نمائش 2026 میں اپنے 62ویں سال میں ہے۔ دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش میں اس مرتبہ ایک سو تیس ممالک سے تقریباً 8 ہزار نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں، جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے۔

منتظمین کے مطابق، پانچ روزہ نمائش میں تقریباً 2 لاکھ 95 ہزار فوڈ انڈسٹری کے ماہرین، خریداروں، درآمد کنندگان اور کاروباری شخصیات کی آمد متوقع ہے۔

نمائش میں تقریباً 4 لاکھ مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں، جبکہ اس کا ایک بڑا مقصد عالمی سطح پر خوراک کی تجارت، نئی منڈیوں تک رسائی اور کاروباری معاہدوں کو فروغ دینا ہے۔

کاروباری اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ منتظمین کے مطابق سِیال پیرس کے ہر ایڈیشن سے 10 ارب یورو سے زیادہ مالیت کے کاروباری معاہدے وابستہ ہوتے ہیں، جن میں نمائش کے دوران اور اءس کے بعد ہونے والے معاہدے شامل ہیں۔

سِیال پیرس 2026 عالمی فوڈ انڈسٹری کے لیے نئی مصنوعات، جدت اور بین الاقوامی تجارت کا ایک اہم مرکز بن کر سامنے آئی ہے۔۔     رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس