نوجوانوں کو کاروبار میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: سید محمد مبین شاہ

نوجوانوں کو کاروبار میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: سید محمد مبین شاہ

ایتھنز (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔چوہدری انصر اقبال بسراء )چیئرمین ملن سویٹ اینڈ بیکرز گروپ آف کمپنیز سید محمد مبین شاہ نے کہا ہے کہ کاروباری کامیابی کے لیے محنت، ایمانداری، مستقل مزاجی اور بہتر منصوبہ بندی بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان جدید کاروباری تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور کاروبار کے نئے مواقع تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی معاشی ترقی کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور باہمی کاروباری تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔

سید محمد مبین شاہ نے پاک یونان تجارتی روابط مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے کاروباری ترقی کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔