اگر ڈیموکریٹس نے میرا مواخذہ کیا تو ان کی جماعت تباہ ہو جائے گی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ری پبلکنز کی انتخابی شکست بڑی حد تک ایران جنگ کا نتیجہ ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اپنی مقبولیت انتخابی امیدواروں تک منتقل نہیں کر سکی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود انتخابی میدان میں ہوتے تو ری پبلکنز کامیاب ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ ان کے کئی معاملات پر اختلافات ہیں، تاہم انہیں امید ہے کہ دونوں جماعتوں کے تعلقات بہتر رہیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹس قاتلوں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، جبکہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ڈیموکریٹس نے ان کا مواخذہ کیا تو ان کی جماعت تباہ ہو جائے گی۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم الیکشن میں شکست پر ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ میں شکست کی وجہ سے سینیٹ سے ہاتھ دھونا پڑا، صدرٹرمپ نے خود تسلیم کیا ہماری شکست کی وجہ ایران جنگ ہے۔

امریکی نائب صدر کا کہناتھا کہ انتخابی تنائج غیر متوقع تھے جس کی وجہ سے شدید دھچکا لگا،اسرائیل سے تعلقات اور مہنگائی بھی ہماری شکست کی وجہ بنی ،انتخابی شکست کے بعد ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی،انتخابی شکست کی ذمہ داری ووٹرز کے ٹرن آؤٹ پر ڈالنا درست نہیں،شکست کی اصل مسئلہ ٹرمپ کے سابق حامیوں کی ناراضی ہے،ری پبلکنز کی شکست کے بعد پارٹی میں نئی بحث چھڑنے کا امکان ہے۔