فیلڈ مارشل سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سوڈان کے وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی اور عالمی سطح پر بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران معزز مہمان نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

سوڈانی وزیر داخلہ نے پاکستان اور سوڈان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا کیا ۔فیلڈ مارشل نے سوڈان کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔