بغیر بولے دوسروں کے ذہن تک اپنی بات پہنچانے کا طریقہ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ٹیلی پیتھی سے پیغام کیسے بھیجیں یہ سوال صدیوں سے انسان کے ذہن میں موجود ہے۔ٹیلی پیتھی ایک یسی قدرتی ذہنی صلاحیت ہے
جس کے ذریعے انسان بغیر زبان، آواز، موبائل یا کسی ظاہری ذریعے کے اپنے خیالات، احساسات اور پیغامات ناصرف دوسروں کے ذہن تک پہنچا سکتا ہے
بلکہ ان کو کنٹرول کر کے ہر جائز کام کروایا جا سکتا ہے
غلام مصطفےٰ مہر کی ٹیلی پیتھی تکنیکیں عملی مشقوں اور برسوں کے تجربات پر مبنی ہیں
جن کے ذریعے ہزاروں افراد نے ٹیلی پیتھی سے پیغام بھیجنے کے نتائج حاصل کیے۔
ٹیلی پیتھی ماسٹر کورس کے پہلے لیول کے مکمل ہونے کے بعد وہ دو بنیادی اور آزمودہ طریقے سکھائے جاتے ہیں
جن پر برسوں کا تجربہ، مشاہدہ اور عملی کامیابیاں ہیں۔
یہ طریقے اس انداز سے ترتیب دیے گئے ہیں کہ سیکھنے والا بغیر الجھن، بغیر خوف اور بغیر کسی خطرے کے اپنے ذہن کی پوشیدہ طاقت کو محسوس اور استعمال بھی کر سکتا ہے
یہی وجہ ہے کہ یہ مشقیں نہ صرف آسان محسوس ہوتی ہیں بلکہ بہت کم وقت میں ذہن پر اپنا اثر بھی ظاہر کر دیتی ہیں۔
اگر آپ واقعی جاننا چاہتے ہیں کہ ٹیلی پیتھی سے رابطہ قائم کیا جائے اور اپنا پیغام دوسروں کے ذہنوں تک پہنچایا جائے تو
اور ذہن سے ذہن تک پیغام کیسے پہنچایا جاحے تو اس کے دو طریقے زیادہ مؤثر ہیں
جب آپ ایکسر سائز کے ذریعےان میں مہارت حاصل کر لیں گے تو انہی طریقوں میں اپنی ضرورت کے مطابق تھوڑی سی تبدیلی کر کے مکمل طریقہ کار سمجھا دیا جائے گا۔
آج جو ٹیلی پیتھی سے پیغام بھیجنے کا جو طریقہ شئیر کیا جا رہا ہے وہ آزمودہ ہے مزید خوشی کی بات یہ ہے کہ اسی ہفتے آپ کے ٹیم ممبرز جو مختلف لیولز پر ٹیلی پیتھی کی ایکسرسائز کر رہے ہیں وہ ان دونوں طریقوں پر عمل کرتے ہوئے کامیاب تجرںات کر رہے ہیں۔
پرسکون جگہ پر بیٹھیں
کسی پرسکون جگہ بیٹھ جائیں جہاں کم از کم چند منٹ تک آپ کو کوئی ڈسٹرب نہ کرے۔ سیدھی کمر کر کے ساتھ بیٹھیں تاکہ سانس اور توجہ متوازن رہے۔
سانس کی مشق
گہری سانس لینے اور چھوڑنے کے 3 راؤنڈ مکمل کریں۔
اب اپنی آنکھیں بند کرلیں جس شخص کو آپ پیغام دینا چاہتے ہیں اس کا چہرہ اور خاص طور پر آنکھیں اپنے ذہن کی سکرین پر صاف اور واضح دیکھیں۔
مثال کے طور پر میں فہد ہوں۔ تم میری آواز سن رہے ہو۔ تم فوراً میرے پاس آ جاؤ۔
آپ اسے حکم کے انداز میں کہیں
عمل ہوتا ہوا دیکھیں
پھر آپ تصور میں دیکھیں کہ وہ شخص آپ کا پیغام سنتے ہی سر ہلا رہا ہے کھڑا ہو گیا ہے اور آپ کی طرف آ رہا ہے۔
اس وقت ذہن میں تصویر جتنی واضح اور مکمل ہو گی اتنا ہی اثر فوری ہو گا کیونکہ انسانی دماغ واضح تصور کو حقیقت کے قریب سمجھتا ہے اور اسی کے مطابق ردِعمل دیتا ہے۔
تجربے کا دورانیہ
اس پورے عمل کا دورانیہ 20 سیکنڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ یعنی 20 سیکنڈ کے اندر پیغام دینا اور عمل ہوتا ہوا دیکھنا ہے۔
کیونکہ شروع میں بمشکل 20 سیکنڈ تک ہی آپ فوکس توجہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔
بیس سیکنڈ بعد اہنی آنکھیں کھولیں پورے اعتماد کے ساتھ یقین رکھیں کہ آپ کا پیغام پہنچ چکا ہے۔
بار بار شک کرنا ذہنی فوکس کو کمزور کر دیتا ہے
اگر آپ کے ٹیلی پیتھی پیغام پر عمل نہ ہو تو پریشان نہیں ہونا چند دن کی پریکٹس سے تجربات کامیاب ہونا شروع ہو جائیں گے۔
اس خصوصی تحریر سے اہم سوالات
سوال نمبر 1 : ٹیلی پیتھی میں سانس کی مشق کا کیا فائدہ ہے؟
سوال نمبر 2 : ٹیلی پیتھی پیغام بھیجنے کا دورانیہ 20 سیکنڈ کیوں رکھا جاتا ہے؟
سوال نمبر 3 : ٹیلی پیتھی کی مشقیں ذہن میں کون سی صلاحیتیں پیدا کرتی ہیں؟