امریکی وزیرخزانہ نے ایرانی دھمکیوں کے بعد اپنا گھر چھوڑ دیا

امریکی وزیرخزانہ نے ایرانی دھمکیوں کے بعد اپنا گھر چھوڑ دیا

انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ ایرانی دھمکیوں کے بعد فوجی اڈے پر منتقل ہوگئے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی جانب سے مبینہ خطرات کے بعد اسکاٹ بیسنٹ نے واشنگٹن میں اپنا گھربار چھوڑ دیا۔ اسکاٹ بیسنٹ ایران کےخلاف معاشی پابندیوں کی مہم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

 امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی بیرون ملک بڑے حملے کی صلاحیت محدود ہے اِس کے باوجود امریکی انٹیلی جنس نے امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے کا انتباہ جاری کررکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی سیکیورٹی خدشات پر محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامیتازہ ترین