ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہماری آنکھوں میں آنسوؤں کے اخراج کے لیے نہایت چھوٹے سوراخ موجود ہوتے ہیں، جنہیں لیکریمل پنکٹا (Lacrimal Puncta) کہا جاتا ہے- یہ اوپری اور نچلی پلکوں کے اندرونی کناروں پر واقع ہوتے ہیں- یہ سوراخ آنسوؤں کو جمع کر کے چھوٹی نالیوں کے ذریعے آنسوؤں کی تھیلی (Lacrimal Sac) تک پہنچاتے ہیں، جہاں سے آنسو ناسولیکریمل نالی (Nasolacrimal Duct) کے ذریعے ناک میں منتقل ہو جاتے ہیں کیونکہ اضافی آنسو اس راستے سے ناک میں چلے جاتے ہیں- اسی وجہ سے جب ہم روتے ہیں تو اکثر ناک بھی بہنے لگتی ہے- یہ لیکریمل پنکٹم (Lacrimal Punctum) ہماری آنکھ میں آنسوؤں کے اخراج کا ایک انتہائی چھوٹا سا سوراخ ہے، جو آنسوؤں کی نکاسی کا ایک قدرتی نظام ہے-#انسانی_حیاتیات #آنکھ #آنسو #سائنس