ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ میں شفقت سے شادی کرنا چاہتی ہوں تو وہ بہت ناراض ہوئے۔ انہوں نے شفقت کو بھی بہت ڈانٹا۔
میرے بھائیوں کے ڈر سے شفقت کے گھر والے وہ مکان چھوڑ کر کہیں اور چلے گئے۔ ایک دن مارکیٹ میں میری شفقت سے ملاقات ہو گئی۔ اس وقت میری ایک سہیلی بھی میرے ساتھ تھی۔ میری سہیلی میری ہم راز تھی اور اس لیے ہم بلا جھجک باتیں
کرنے لگے۔
اب ہماری دوبارہ ملاقاتیں ہونے لگیں۔ آخر کار ہم نے گھر سے بھاگنے کا منصوبہ بنالیا، کیونکہ ہماری شادی میں میرے والدین اور بھائی رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔
میں اپنے گھر سے بہت سے زیورات اور نقدی لائی تھی جو کہ آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی تھی۔ شفقت کے پاس تھوڑی سی رقم تھی جو کہ کب کی ختم ہو چکی تھی۔
شفقت کو کہیں بھی ڈھنگ کی نوکری نہ مل سکی۔ اب اس کے مزاج میں بھی چڑ چڑا پن آگیا تھا اور وہ اکثر مجھ سے شکوہ کرتا رہتا کہ میں اسے غلط راستے پر لے آئی ہوں۔
رقم اور زیورات کب تک میرا ساتھ دے سکتے تھے۔ جلد ہی دونوں چیزیں ختم ہو گئیں۔ ادھر میں شفقت کے بچے کی ماں بنے والی تھی۔ جب یہ بات شفقت کو بتائی تو وہ خوش ہونے کے بجائے الٹا ناراض ہونے لگا اور کہنے لگا۔
اس مصیبت سے نجات حاصل کرو۔ ہم سے تو اپنا پیٹ نہیں بھر اجار ہا اور اوپر سے یہ مصیبت بھی گلے پارہی ہے۔“
میں حیرت سے اسے دیکھ رہی تھی۔ اس وقت مجھے اپنا پرانا وقت یاد آرہا تھا جب میری ہر خواہش بن مانگے پوری ہو جاتی تھی اور میں ہر روز نیا جوڑا اور نیا جوتا پہنتی تھی اور آج یہ حالت تھی کہ اپنا چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا ہر کام مجھے خود ہی کرنا پڑ رہا تھا۔ بے اختیار میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور میں نے رندے ہوئے سے لہجے میں کہا۔
شفقت! کیا ہو گیا ہے تمہیں ! یہ تو ہماری محبت کی تکمیل اور نشانی ہے۔ تم اس قدر بد دل اور سنگ دل کیوں ہو گئے ہو …. ؟
اس نے مجھے جھڑک دیا اور سگریٹ بجھاتا ہوا گھر سے نکل گیا۔ میں تنہا بیٹھی روتی ہوئی اپنے ماضی کو یاد کرتی رہی اور پچھتاتی رہی، مگر اب کیا ہو سکتا تھا۔ میر اپنا یا سر پیدا ہوا اس کے تھوڑے ہی عرصے بعد شفقت اچانک کہیں غائب ہو گیا اور آج تک واپس نہیں آیا۔ اپنا اور اپنے بچے کا پیٹ پالنے کی خاطر مختلف جگہوں پر کام کیا، مگر شاید یہاں مردوں کے روپ میں درندے چھپے ہیں۔ بہت سی جگہوں سے میں نے کام چھوڑ دیا۔ کیونکہ وہاں میری عزت محفوظ نہیں تھی۔ پھرتی پھراتی آخر میں نے ایک فلاحی ادارے میں پناہ لی۔ مجھے اپنے بیتے ہوئے دن اور لاڈ پیار بہت یاد آتے ہیں۔
میں ان بہنوں سے دست بستہ عرض کروں گی جو جذبات میں اپنی پناہ گاہ اپنی خوشیوں کے ٹھکانے (گھر) اور محبت کرنے والوں کو چھوڑ کر پُر خار راستوں کی مسافر بن جاتی ہیں انہیں ایسے واقعات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔