بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت طے کیا گیا تھا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات صرف مقدمات کے حوالے سے ہے، بانی پی ٹی آئی سے مقدمات کے حوالے سے ہدایات لینی ہیں، کوئی سیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔