شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور خاتون اول امینہ اردوان سے ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی۔

شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم کی شام کے صدر احمد الشرع اور بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جبکہ سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے بھی ملاقات کی۔

شہباز شریف نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد اور فلسطین کے وزیر اعظم محمد مصطفی سے بھی ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے فلسطینی عوام کے ساتھ حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، فلسطینی وزیر اعظم نے عالمی سطح پر فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے اور فلسطینی مؤقف کی تائید پر حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی مشکلات عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔