ایران کے لیے مذاکرات کا وقت ختم، اب کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، امریکی صدر

ایران کے لیے مذاکرات کا وقت ختم، اب کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، امریکی صدر

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ڈونلد ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ایران سے مذاکرات کا اختیار دینے کے بعد واپس لے لیا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ڈیل کا وقت گزر چکا، ایران سے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں۔ دوبارہ حملہ کرنے میں ہچکچائیں گے نہیں۔ ایران سے مذاکرات نہیں،جے ڈی وینس کرپشن کیخلاف کارروائی کریں۔

خبردار کیا کہ ایران نے کسی سینئر امریکی عہدیدار کو قتل کیا تو اسے صفحہ ہستی مٹادیں گے۔ ایران پر دوبارہ حملے کا آپشن کھلا ہے، ضرورت پڑی تو کارروائی کریں گے۔

ڈونلد ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ خلیجی ممالک نے ایران کے خلاف موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے، ایران معاشی طور پر ٹوٹ چکا، فوجیوں اور پولیس کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے بھی امریکا کو تباہ کن جوابی حملوں کی دھمکی دیدی۔ خبردار کیا کہ دوبارہ جنگ شروع کی تو یورپ تک امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا ۔

 سیکرٹری ایرانی قومی سلامتی کونسل محسن رضائی نے کہا تمام فوجی اڈوں پر مہلک ترین حملے کیے جائیں گے ۔ جارحیت کرنے والوں کیلئے کوئی پناہ گاہ محفوظ نہیں ہوگی ۔

پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا صدر ٹرمپ نے دوبارہ جارحیت کی تو انہیں سیاست کی طرح میدانِ جنگ میں بھی شکست ہوگی ۔ ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے ۔ ایران واشنگٹن کو واضح اور منطقی جواب دے چکا ہے۔ اب گیند امریکا کی کورٹ میں ہے۔