انسان جسم ان چیزوں سے مل کر بنتا ہے؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )انسانی جسم ہڈیوں، پٹھوں، کنڈروں (Tendons)، رباط (Ligaments) اور اعصاب (Nerves) کے ایک پیچیدہ مگر منظم نیٹ ورک پر مشتمل ہے- ایک بالغ انسان کے جسم میں عموماً 206 ہڈیاں جو کہ جسم کو ساخت، مضبوطی اور سہارا فراہم کرتی ہیں- 600 سے زیادہ پٹھے کہ چلنے، دوڑنے، بولنے، مسکرانے اور جسمانی حرکات میں مدد دیتے ہیں- تقریباً 86 ارب نیورونز دماغ میں موجود یہ اعصابی خلیے معلومات کی ترسیل اور پراسیسنگ کرتے ہیں- خون کی نالیاں جو کہ آکسیجن، غذائی اجزا اور دیگر ضروری مادے جسم کے مختلف حصوں تک پہنچاتی ہیں- رباط (Ligaments) ہڈیوں کو آپس میں جوڑتے اور جوڑوں کو استحکام دیتے ہیں- کنڈرے (Tendons) پٹھوں کو ہڈیوں سے جوڑتے ہیں جبکہ دل مسلسل خون پمپ کرتا ہے، پھیپھڑے آکسیجن فراہم کرتے ہیں، گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں اور جگر جسم میں سینکڑوں اہم کیمیائی افعال انجام دیتا ہے- یہ تمام اعضاء اور نظام مل کر جسم کو حرکت دینے، دماغ سے پیغامات منتقل کرنے، احساسات پیدا کرنے اور بیرونی دنیا سے رابطہ قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں- انسانی جسم کا ہر حصہ دوسرے حصوں کے ساتھ مربوط ہو کر کام کرتا ہے، جو قدرت کے حیرت انگیز نظام کی ایک مثال ہے- #انسانی_جسم  #سائنس_اور_کائنات