صدر آصف زرداری نے خیبرپختونخوا سے متعلق 5 نئے آرڈیننسز کی منظوری دیدی

صدر مملکت آصف زرداری نے  خیبرپختونخوا میں قانون سازی سے متعلق 5 نئے آرڈیننسز کی منظوری دیدی ،جس کے بعد تمام آرڈیننس نافذ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منظور کیے گئے آرڈیننسز میں خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026شامل ہے جو مخصوص اضلاع اور دیگر اضلاع کے لیے الگ الگ منظور کیا گیا۔

صدر مملکت نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اختیارات، استثنیٰ اور مراعات سے متعلق ترمیمی آرڈیننس کی بھی منظوری دی۔

خیبر پختونخوا سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2026 ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق آرڈیننس کی بھی منظوری دیدی۔

12 بلوں کی منظوری بھی دیدی گئی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا سے متعلق 5 نئے آرڈیننسز کے علاوہ 12 بلوں کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

جن میں آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول)ترمیمی بل 2026 ، پاکستان اسٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026 ، ایریا آف اسٹڈی سینٹرز، سینٹرز آف ایکسی لینس ترمیمی بلز ، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2026   شامل ہیں ۔

صدر مملکت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2026 ، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ ترمیمی بل 2026 ، نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی ترمیمی بل ، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ترمیمی بل 2026 ، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2026،  پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2026 ، پاکستان ٹورسٹ گائیڈز ترمیمی بل 2026 بھی منظور کر لیا