ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ظاہر حقیقت نہیں ۔۔۔ انتخاب ۔ محمد جاوید عظیمی)انسان جس چیز کو حقیقت سمجھتا ہے وہ اصل میں “مستقل حقیقت” (permanent reality) نہیں ہے بلکہ خالقِ کائنات کی پیدا کردہ ایک عارضی حقیقت ہے مثلا کائنات، دُنیا، انسان اور دیگر مخلوقات وغیرہ۔ اصل حقیقت صرف ایک ہی ہے اور وہ خالقِ کائنات ہے۔ باقی ہر چیز خالقِ کائنات کی پیدہ کردہ ایک عارضی “حقیقت” ہے۔
مثلا جب آپ کمپیوٹر کی سکرین پہ ایک تصویر دیکھتے ہیں اور اُس تصویر کو آپ Zoom In کرتے چلے جاتے ہیں تو آخر میں آپکو صرف چھوٹے چھوٹے dots یا pixels نظر آتے ہیں اب اگر آپ مزید Zoom In کرنا بھی چاہیں تو نہیں کر سکتے، تو یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جن dots اور pixels سے مل کر تمام تصویریں بنی ہیں، اُن Dots اور Pixels کو کس نے بنایا اور اُن dots اور pixels کو مختلف ترتیب اور ڈھانچوں میں کس نے منظم (organise) کیا کہ مختف انواع و مخلوقات میں وجود میں آ گئیں؟ اور کیا اتنی بڑی اور وسیع کائنات کے اتنے بڑے بڑے اور پچیدہ نظام بغیر کسی خالق کے وجود میں آ سکتے ہیں؟
کیا دُنیا میں کوئی ایسا موبائل فون، گھر، گاڑی یا کپڑے ایسے ہیں جو کسی ڈیزائنر یا بنانے والے کے بغیر وجود میں آ جائیں؟ تو پھر کیسے ہو سکتا ہے کہ کائنات بغیر کسی خالق میں وجود میں آ جائے؟
اور پھر دُنیا کا ہر شخص جب کچھ بناتا ہے تو اُسے مادہ یا میٹریل چاہیے ہوتا ہے، تو کائنات جب بنی تو اُس کا مادہ اور raw material سب سے پہلے کیسے بنا؟ جس نے پہلی بار بغیر کسی مادے کے مادہ پیدا کیا اُسی کو خُدا کہلوانے کا حق ہے، وہ ہی خُدا ہے، وہ ہی اللہ تعالیٰ وحدہ و لاشریک ہے۔
یہاں dots اور pixels سے مُراد کائنات کے وہ تمام آج تک دریافت شدہ 118 elements ہیں، یا وہ atoms ہیں جن سے مل کر elements بنے، اور پھر ان elements سے کائنات بنی، تمام اشیاء و مخلوقات بنیں۔