پاکستانیوں کی اخلاقی پستی۔۔۔ تحریر۔۔۔سید علی جیلانی

پاکستانیوں کی اخلاقی پستی

تحریر۔۔۔سید علی جیلانی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ پاکستانیوں کی اخلاقی پستی۔۔۔ تحریر۔۔۔سید علی جیلانی)پاکستانیوں کوئی بھی اخبار جو کسی بھی صوبہ علاقہ ضلع اور شہر سے نکلتا ھو روزآنہ آپ پڑہنےکے لیئےکھولیں خواتین کے ساتھ زیادتیاں مختلف طریقہ سے ان کا استحصال ان کی عصمت و عفت کو تارتار کرنے کے واقعات  اور ظلم و ستم کی داستانیں ہر صبح اخبارات کی زینت ہوتیں ھیں پاکستانیوں میں آج کل یہ ھی سب سے زیادہ شیطانی عمل زناکاری گھسا ھوا ھے ہم ماضی کے واقعات پرنظرڈالیں زینب کا واقعہ لاہور میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ 10 اوباشوں کا گینگ ریپ ننکانہ صاحب میں سات ماہ کی بچی سے زیادتی جنسی جنونی معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنا کر لاہور کے ایک ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا جاوید اقبال نامی سیریل کلر نے100 بچے قتل کرکے ان کی لاشیں تیزاب میں ڈال کر ٹھکانے لگانے کااعتراف کیا  شیخوپورہ میں  اپنے شوہر کے ساتھ جانے والی خاتون کے ساتھ پانچ لوگوں نے شوہر کے ہی سامنے باری باری اجتماعی زیادتی کی لاہور میں گجرپورہ موٹر وے پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ اور ماں بیٹی کا واقعہ جنکو کراچی سے نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لایا گیا تھا اور انکی عصمت دری کی گئی جبکہ بچی صرف 4 سال کی ھے بچی کی سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر ہرانسان  کا دل کانپ گیا بہت سے پاکستانی غیرملکی لڑکیوں کوبہانے سے بلاکرزناکاری کرتے ہیں اور حالیہ واقعہ جوکراچی میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں اس نے اپنی زندگی کے انتہائی تکلیف دہ واقعات بیان کرتے ہوئے اپنے سگے والد پر سنگین الزامات عائد کیے لڑکی کے مطابق اس کےسگے والد گزشتہ تین سال سے اسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے ٹک ٹاک پرجوآج کل ہمارے نوجوان لڑکے لڑکیاں فحش ویڈیوزبنارہے اس سے اندازہ ہوتاہے کہ ہم اخلاقی طورپرکتنا گرچکے ہیں جنسی درندگی کے بڑھتے ہوئے واقعات انسانی معاشرے کیلئے زہرقاتل ہیں موجودہ انسانی معاشرے میں عورتیں بچیاں بچے جس قدر غیر محفوظ ہیں اسے دیکھ کر تو شاید جانور بھی شرما جائیں زنا ایسا فعل بد ہے جسے زمانہ قدیم سے انسانی معاشرے کیلئے زہرقاتل سمجھا جاتاہے زیادہ  تر مذاہب اور معاشروں نے زنا کو قابل سزا جرم قراردے رکھا ہے اسلام نے اسی لیئے زنا کے مجرم کے لیئے سخت سزائیں رکھیں ھیں تاکہ مسلمان اس سنگین جرم کرنے سے بچے اور دوسرے لوگ عبرت حاصل کرسکیں سماجی ابلاغ کی توسط سے زینب واقعہ نے آگ کی طرح پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا پورا ملک سوگوار ہوگیا تھا اورتقریباً پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور زینب کو انصاف دلانے کیلئے بھرپور تحریک چلائی گئی جسکا نتیجہ یہ نکلا کہ درندہ صفت مجرم عمران علی کو قانونی کاراجوئی کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ عوام کی دلی خواہش تھی اور زینب کے والد نے بھی برملا اس بات پر زور دیا کہ درندگی کے مجرم کو سر عام پھانسی دی جائے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا عمران نامی مجرم کو پھانسی کی سزا دے دی گئی لیکن جرم ختم نہ ہوا کیونکہ سزا قرار واقع جرم کے عین مطابق نہیں تھی اس جرم کے خوفناک محرکات بھی منظر عام پر لائے گئے لیکن انہیں بھی ہوا میں اڑا دیا گیا  بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تواتر سے رونما ہونا شروع ہوگئے درسگاہیں اس بہیانک جرم کی آماجگاہیں بن کر رہ گئی ہیں افسوسناک بات یہ ہے کہ مدرسے بھی اس کی زد میں ہیں اور دین کا علم دینے والے اس شیطانی عمل کے آلہ کار بن کر رہ گئے ہیں موٹروے واقعہ کے بعد ایک بار پھر سماجی ابلاغ نے آواز اٹھائی کہ مجرمان کو سر عام پھانسی دی جائے جس پر حکومت نے اس مطالبے کی حمایت میں بیان تو دیا لیکن عوام کو ان مصلحتی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جس کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوپارہا ہمیں یورپی ممالک کی ناراضگیاں نہیں دیکھنی چاہیئیں بلکہ اللہ کی کتاب قرآن پاک کے مطابق سزاوں کا معیار ہونا چاہیئے اور اللہ کے عذاب اور پکڑ سے ڈرنا چاہیئے انہیں نہ صرف لٹکائیں بلکہ ان کی لاشیں  بھوکے کتوں کے آگے ڈال دی جائیں جس روز چار مجرمان سر عام چوراہے میں لٹکا دیئے گئے تو وہ علاقہ کم از کم دس سال کے لیئے محفوظ ہو ہی جائے گا پاکستان میں مسئلہ اکیلے نکلنے یا محرم کے ساتھ باہر جانے کا نہیں مسئلہ اس گندگی اور غلاظت کا ہے جو دماغ میں بھر چکی ہے مسئلہ ان رسم و رواج کا ہے جن کی وجہ سے شادی اور نکاح مشکل بن چکے ہیں مسئلہ ہمارے نظام کا ہے جس کی وجہ سے مجرم کو جرم کرتے وقت قانون یا سزا کا خوف لاحق نہیں ہوتا مسئلہ اس بے راہ روی احساس کمتری اور فرسٹریشن کا ہے جو انسان کو شیطان اور وحشی درندہ بنا رہی ہے مسئلہ اپنے دین سے دوری کا ہے ہم حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کوبھول گئے ہیں جس کی وجہ سے اتنا گھٹیا فعل کرتے وقت ہمیں خوف خدا جنت دوزخ اور روز محشر یاد نہیں رہتا مسئلہ اس جج اور منصف کا ہے جو اس معاشرے میں بروقت انصاف کی فراہمی نہیں کر رہا مسئلہ اس صحافی کا ہے جو بلیک میلر ہے ورنہ جس معاشرے کا صحافی ایماندار ، بہادر ہو اس معاشرے کا منصف بھی کبھی غیر منصفانہ فیصلہ کرنے کی جرآت نہیں کرتا  مسئلہ ان اداروں اور حکمرانوں کا ہے جو قانون پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہیں یہا ں یہ بات مسلمہ حقیقت ہوتی دیکھائی دے رہی ہے کہ انصاف کی عدم دستیابی جرم کو بڑھاوا دینے کیلئے کافی ہے ہمارے ملک میں جرم کرنے والا یہ بہت اچھی طرح جانتا ہے کہ وہ اپنے اختیارات اور رتبے کا استعمال کر کے آزاد ہوجائے گا  ہم حکومت کو اس بات پر آمادہ نہیں کر پارہے کہ وہ اسلامی ریاست کی بنیادی اکائی شرعی قوانین کو فوری طور پر نافذ کرے اور قرار واقع مجرموں کو جہاں جرم کیا گیا ہے وہیں سنگسار کرنے کی سزا سنائے جہاں چوری ہو وہیں ہاتھوں کو کاٹا جائے ہمیں اس بات کا احساس کیوں نہیں ہورہا کہ یہ عورتیں ہمارے گھروں کی بھی ہوسکتی ہیں یہ بچے ہمارے بھی ہوسکتے ہیں اگر آج ان وحشی درندوں کو انکی کی جانے والی سزاؤں کے عین مطابق سزائیں نا دی گئیں تو پھر اس سلسلے کو روکا نہیں جاسکے گا کہیں ایسا نا ہو کہ عوام خود ہی سڑکوں پر فیصلے کرنے لگیں اگر انصاف فراہم نا کیا گیا تو ہم اپنے معاشرے کو جنگل میں دھکیل دینگے  اگر حکومت قانون ساز اداروں اور پولیس کے بس میں عورت کی حفاظت نہیں رہی تو ہر عورت کو لوڈڈ پستول رکھنے اجازت دیدی جائے جہاں اس پر کوئی زلیل انسان حملہ کرنا چاہے یا  اسے کوئی خطرہ ہو وہاں اس مجرم کو وہ خود ھی گولی مار دے للہ نے  ہمیں زندگی جیسی انمول نعمت عطا کی ہمیں عقل و شعور عطا کیا جو ہمیں دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتا ہے زندگی کے ساتھ ساتھ اس زمین میں رہنے کے تمام اسباب عطا کیے خلافت ارضی عطا کی ہماری رہنمائی کے لیے انبیاءکرام اور پیغمبر اور رسول بھیجے ہم پر اپنے پیارے نبی ﷺ  کے ذریعے اپنی آسمانی کتاب بھیجی جو نہ صرف دنیا میں ہماری رہنمائی کرے گی بلکہ آخرت میں بھی ہماری شفاعت کا ذریعہ بنے گی وہ مشکلات میں ہماری مدد کرتا ہے ہماری فریاد سنتا ہے اور ہمیں بے سہارا نہیں چھوڑتا وہ ہمارے حق میں بہت مہربان اور سدا رحم کرنے والا معاف کرنے والا ہمارے گناہوں پر پردہ پوشی کرنے والا ہماری توبہ قبول کرنے والا ہے زرا سوچو پاکستانیوں یہ شیطانیت جو ھمارے جسم میں گھس گئی ھے کیا ھم اس سے اپنے رب کو راضی کررھے ھیں کیا ھم بدترین گناہ زنا کاری نہیں چھوڑ سکتے آج ھمیں تربیت اخلاقیات کی ضرورت ہے ہماری مائیں ہمارے علماء کرام  ہمارے خطیب  ہماری پولیس ہمارے وکیل ہمارے ججز حکمران سب نے اس معاشرے کو سدھارنے کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا ھے اپنا زاتی احتساب کرنا ھے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ھے اور کسی کا عہدہ ذات پات رشتہ دیکھے بغیر بدکاری کے مجرمان اوربدکاری پھیلانے عناصر کو  سخت سے  سخت سزا دینی ھے