تیل، گیس اور کیمیکلز لے جانے والے 50 بحری جہاز سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے

تیل، گیس اور کیمیکلز  لے جانے والے تقریباً 50 بحری جہاز سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تیل، گیس اور کیمیکلز لے جانے والے تقریبا 50 بحری جہاز سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے ۔ اخبار کے مطابق بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں روس کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔

سائبر حملوں میں ایران کے ممکنہ کردار کی امریکی تحقیقات بھی جاری ہیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ حملوں سے بچاؤ کیلئے امریکا نے خصوصی ٹیمیں تعینات کردیں ۔

وال اسٹریٹ جرنل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بعض بحری جہازوں کو بم نصب ہونے کی دھمکیوں پر مبنی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار ہے ۔ بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد تین آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی ۔ پاسداران انقلاب کے مطابق تیل بردار جہازوں نے ممنوعہ راستہ اختیار کیا۔