ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوزانٹرنیشنل ۔۔۔ فاختہ کی فریاد ۔۔۔ تحریر ۔۔۔۔۔۔۔ سید اسلم شاہ)حضرت سلیمان ع کے دربار میں ایک فاختہ فریاد لیکر آئی کے ایک شکاری نے ناحق اسکے شریک حیات کو شکار کیا ہے میں چاہتی ہوں کہ اسے سزا دی جاے.حضرت سلیمان نے حکم دیا کہ میری سلطنت کے تمام شکاری دربار میں حاضر ہوں.جب شکاری آگئے توحضرت سلیمان نے فاختہ سے کہا کی شکاری کو ہہچانو.فاختہ نے بتایا کہ فلاں شکاری نے میرے ہمسفر کو شکار کیا ہے. حضرت سلیمان نے شکاری سے پوچها کہ کیا فاختہ سچی ہے. شکاری نے کہا کہ جی ہاں لیکن اے نبی خدا آپکی سلطنت میں شکار اور فاختہ دونوں حلال ہیں پهر میں مجرم کیسے؟
حضرت سلیمان نے فاختہ سے پوچھا کہ شکاری اپنے دلائل کی بنا پہ بے قصور ہے.تم کیسے مجرم سمجھتی ہو. فاختہ نے کہا کہ اے نبی خدا شکاری کی بات ٹھیک ہے کی میری جنس اور شکارآپکی سلطنت میں دونوں حلال ہیں.
لیکن جس وقت یہ شکار کے لیے آیا تو میرے ہمسفر نے کہا کہ ا
اڑ چلیں یہ ہمیں شکار کرنے آیا ہے. میں نے کہا نہیں یہ شکاری نہیں لگتا دیکھو اسکا حلیہ.اس نے عبا اوڑھ رکهی ہے،امامہ پہنا ہوا ہے اور پهر اسکے پاس کوئی ہتهیار بهی نہیں ہے.میرے ساتهی نے اتفاق کیا اور ہم اپنے کام میں مصروف ہو گئے.
آچانک ایک تیر آیا جو اسے شکار کر گیا.
اگر اسنے اپنے حلیے کی وجہ سے ہمیں دھوکا نہ دیا ہوتا تو میرا ہمسفر نہ مارا جاتا.