ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہم اس وقت خلا میں سفر کر رہے ہیں اور ہمیں احساس بھی نہیں- ہمیں زمین اپنے قدموں کے نیچے بالکل ساکن محسوس ہوتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک ہی وقت میں کئی مختلف رفتاروں سے خلا میں حرکت کر رہے ہیں-
1- زمین اپنے محور کے گرد گھوم رہی ہے-
زمین اپنے محور پر تقریباً ہر 24 گھنٹے میں ایک چکر مکمل کرتی ہے- خطِ استوا (Equator) پر اس کی سطح کی رفتار تقریباً 1,670 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے-
2- زمین سورج کے گرد گردش کر رہی ہے-
زمین سورج کے گرد تقریباً 107,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی ہے- سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں تقریباً 365.25 دن لگتے ہیں-
3- ہمارا پورا نظامِ شمسی کہکشاں میں حرکت کر رہا ہے-
ہمارا سورج اور اس کے تمام سیارے بشمول ہماری زمین ملکی وے (Milky Way) کہکشاں کے مرکز کے گرد تقریباً 829,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردش کر رہے ہیں- اس کے باوجود ایک مکمل چکر لگانے میں تقریباً 23 کروڑ سال لگتے ہیں-
4- ہماری پوری کہکشاں بھی حرکت میں ہے-
صرف زمین اور نظامِ شمسی ہی نہیں، ہماری پوری ملکی وے کہکشاں بھی خلا میں حرکت کر رہی ہے- اگر اس کی رفتار کو کائناتی مائیکروویو پس منظر (Cosmic Microwave Background) کے مقابلے میں ناپا جائے تو یہ تقریباً 21 لاکھ کلومیٹر فی گھنٹہ بنتی ہے-
ہمیں یہ تمام رفتاریں محسوس نہیں ہوتیں کیونکہ ہم، ہمارا ماحول اور ہمارے اردگرد کی چیزیں بھی زمین کے ساتھ حرکت کر رہی ہیں یعنی ہم بظاہر ایک جگہ بیٹھے ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں کائنات کے ایک عظیم سفر کا حصہ ہوتے ہیں، جس کا ہمیں عام طور پر احساس تک نہیں ہوتا- #خلا #نظام_شمسی #ملکی_وے #کہکشاں #زمین_کی_حرکت #فلکیات #خلائی_سائنس #سائنس_اور_کائنات