ہالینڈ، معروف تاجر اور سماجی شخصیت میاں عاصم محمود
نجی دورے پر 27دسمبر2023کو پاکستان کے لئے
روانہ ہو رہے ہیں۔۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کی معروف سماجی شخصیت ، متحرک تاجر اور آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر میاں عاصم محمود بروز بدہ 27دسمبر2023کو ایمسٹر ڈیم ائیر پورٹ سے بذریعہ قطر ائیر ویز اسلام آبا د کے لئے روانہ ہوں گے۔میاں عاصم محمود اپنے نجی دورے کے دوران اپنے رشتہ داروں ، عزیز و اقارب، دوستوں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں کاسلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔