آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 180 رنز کا ہدف آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
یہ میچ جنوبی افریقا میں کھیلا گیا۔ جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم 48.5 اوورز میں 179 رنز بناسکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور عرفات منہاس 52، 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ شمائل حسین 17، شاہزیب خان 4، کپتان سعد بیگ 3، احمد حسن 4، ہارون ارشد 8، عبید شاہ 6، محمد ذیشان 4 اور علی رضا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نوید احمد خان 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے 180 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم کو پاکستانی بولرز نے مشکلات میں ڈالا اور یکے بعد دیگر وکٹیں بھی حاصل کرتے رہے۔