ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’ہمارا رب تعالیٰ ہر رات اس وقت دنیا کے آسمان کی طرف نزولِ اِجلال فرماتا ہے جب رات کا تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے اور فرماتا ہے’’ کوئی ایساہے جو مجھ سے دعا کرے تاکہ میں اس کی دعا قبول کروں ،کوئی ایساہے جو مجھ سے سوال کرے تاکہ میں اسے عطا کروں ، کوئی ایساہے جو مجھ سے معافی چاہے تاکہ میں اسے بخش دوں ۔( بخاری،، ۱ / ۳۸۸، الحدیث: ۱۱۴۵)
انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی