Daily Roshni News

صَلَّی اللّهُ عَلٰی حَبِیْبِهٖ مُحَمَّدٍ وَّآلِهٖ وَسَلَّمْ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جمعۃ المبارک کی پرنور ساعتوں کی مبارک باد

درود شریف کی کثرت کریں

سورہ کہف کی تلاوت کریں

عاجز کودعاؤں میں یاد رکھیں

اللہ کریم آپ کو ہمیشہ صحت و تندرستی عطا فرمائے اور معاملات میں خیر و برکت فرمائے. آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.

💐محبت💐 :

: حضور پاک صلی اللّٰه علیہ وسلم سے محبت ہی جنت ہے.”

: آپ میں محبت کی کمی ہو گئی ہے

 اور علم بڑھ گیا ہے ۔ ایسے علم سے نجات پاؤ ۔ “

:  بہت کتابیں نہ پڑھا کرو ۔  “:

:” بچوں کا خیال کرو اور ان کے لیے رزق صالح کماؤ ۔  “

” دوسروں کی غلطیاں معاف کرو

اور ان سے محبت شروع کرو ۔ “

: اللّٰهﷻ کا شکر ادا کرو

 اور حضور پاک صلی اللّٰه علیہ وسلم سے محبت کرو “

:  یہ کیسے ممکن ہے

کہ

“ان لوگوں سے اللّٰهﷻ ناراض ہو جو حضور پاک صلی اللّٰه علیہ وسلم سے محبت کرتے ہیں ۔ “

: ”  بحثیں نہ کیا کرو ۔ : “”

:  کربلا کا آپ کو پتہ ہی نہیں ہے کہ وہ کیا ہے ۔

:  آپ لوگوں کو یہ بھی پتہ نہیں ہے

: کہ اگر آپ اس وقت ہوتے

تو امام عالی مقام(علیہ السلام) کے ساتھ ہوتے یا یزید کے ساتھ ہوتے شکر کرو

: آپ اس وقت موجود نہیں تھے نہیں تو آپ کو آزمائش پڑ جاتی ۔ “

”  آپ کے لیے بہتر یہ ہے

کہ آپ ماننے والوں کے قافلے میں رہیں ۔  “

: فقراء کرام یہ کہتے ہیں

 کہ جب امام عالی مقام(علیہ السلام) کو شہید کیا جا رہا تھا

” تو شہید کرنے والے یہ کہہ رہے تھے

کہ جلدی قتل کرو ۔ ہم نے نماز بھی پڑھنی ہے ۔ “

” ان سے پوچھو

: کہ تم نماز کس کی پڑھو گے؟

: کیا وہ نماز باقی رہ گئی ہے؟

”  بس آپ اللّٰهﷻ پر بھروسہ رکھو  “

: اور اللّٰهﷻ کے حبیب پاک صلی اللّٰه علیہ وسلم پر

:  بھروسہ رکھو  :

: اور جو اللّٰه کے حبیب پاک صلی اللّٰه علیہ وسلم کو پیارے ہیں ۔

: ان کے ساتھ پیار کرو ۔ “

: اپنے گردو پیش محبت پھیلاؤ ۔ :

: اگر پیسے سے کسی  کی خدمت کر سکتے ہو تو پیسے دے دو ۔ “

:  اگر کچھ نہیں کر سکتے

تو

” میٹھی زبان سے خدمت کر دو ۔

: یہ آپ کا دین ہے ۔ “

:  جاگنے والا سونے والے سے بہتر ہوتا ہے “

”  اور وہ اللّٰهﷻ کے قریب ہو جاتا ہے ۔ “

: اللّٰه تعالٰی آپ پر مہربانی فرمائے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ “

(حضرت واصف علی واصفؔ رحمة اللّٰه علیہ)

Loading