Daily Roshni News

انسان اس دنیا میں صرف تین چیزیں تلاش کرتا ہے۔

انسان اس دنیا میں صرف تین چیزیں تلاش کرتا ہے۔

 ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )انسان اس دنیا میں صرف تین چیزیں تلاش کرتا ہے‘ یہ تین چیزیں اس کی پہلی اور آخری ضرورت ہیں۔

ان تین چیزوں میں پہلی چیز خوشی ہے‘ دوسری سکون ہے اور تیسرا آرام ہے۔

ہمارا ہر کام خوشی کی تلاش سے شروع ہوتا ہے اور خوشی پر پہنچ کر ہوتا ہے‘ ہم اگر خوشی تک نہ پہنچ سکیں تو ہماری ہر کامیابی‘ ہر اچیومنٹ بے معنی ہو جاتی ہے۔

خوشی ہمیں ملے گی کیسے؟

خوشی اکثر اسی وقت پیدا ہوتی ہے جب انسان وہ کام کرتا ہے جس کے لیے وہ فطری طور پر بنایا گیا ہوتا ہے۔ یہی ٹیلنٹ ہے۔ چاہے وہ لکھنا ہو، پڑھانا، مسائل حل کرنا یا دوسروں کو inspire کرنا — ٹیلنٹ خوشی کی طرف ایک دروازہ ہے۔

سکون ہماری زندگی کا دوسرا بڑا مقصد ہے‘ ہم عبادت سے لے کر خدمت تک اور اندھے کو سڑک پار کرانے سے حج تک تمام چھوٹے بڑے فریضے سکون کے حصول کے لیے ادا کرتے ہیں۔

سکون ہمیں ملے گ کیسے؟

سکون تب ملتا ہے جب دل اور دماغ میں تضاد نہ ہو — یعنی جو کام ہم کر رہے ہیں، وہ ہماری فطرت سے میل کھاتا ہو۔

جب انسان اپنے ٹیلنٹ کے مطابق زندگی گزارتا ہے، تو اسے اندرونی سکون ملتا ہے کیونکہ وہ اپنی اصل پہچان کے ساتھ جڑا رہتا ہے۔ یہ Inner satisfaction ہے۔

ہماری زندگی کا تیسرا ٹارگٹ آرام ہوتا ہے‘ ہماری ساری کامیابیاں‘ ہماری ساری کوششیں اور ہماری ساری جدوجہد آرام پر آ کر ختم ہو تی ہے ‘ آرام دہ گاڑی‘ آرام دہ اور کشادہ گھر‘  آرام دہ صوفہ‘آرام دہ بیڈ‘ آرام دہ ڈرائنگ روم‘ آرام دہ اور خوب صورت فارم ہائوس۔

آرام ملے گا کیسے؟

آرام کا مطلب صرف جسمانی راحت نہیں، بلکہ وہ مقام بھی ہے جہاں انسان کو اپنے فیصلوں پر افسوس نہ ہو۔

جو لوگ اپنے ٹیلنٹ کو وقت پر پہچان کر صحیح سمت میں لے جاتے ہیں، وہ طویل مدت میں ایسے مقام پر پہنچتے ہیں جہاں کام ان پر بوجھ نہیں ہوتا — بلکہ وہ اس سے مالی، جذباتی اور جسمانی آرام حاصل کرتے ہیں۔

ٹیلنٹ وہ انجن ہے جو انسان کو اس راحت بھرے مقام تک لے جاتا ہے، لیکن یہ تب ممکن ہے جب انسان خود کو پہچانے۔

📞03339987384

Loading