سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات کا نچوڑ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات کا نچوڑ یہی ہے کہ عظیمی بندہ اگر وہ عظیمی ہے تو وہ ایثار کے سوا کچھ نہیں ہے اور اگر اس کے اندر ایثار نہیں ہے تو وہ عظیمی نہیں ہے۔ اگر آپ عظیمی بننا چاہتے ہیں آپ کو رسول اللہ ﷺ کے دربار میں اپنی شناخت کرانی ہے آپ کو اللہ کا عرفان حاصل کرنا ہے تو صرف ایک کام کریں ۰۰۰۰۰۰
دنیا کے لئے ایثار کریں اپنے لئے کسی سے کچھ نہ چاہیں اگر آپ نے یہ طریقہ اختیار کرلیا جو قلندر بابا اولیا کا ذاتی طریقہ ہے تو آپ کامیاب ہیں اور اگر یہ طریقہ اختیار نہیں کیا تو پھر یہ سب میلہ ٹھیلہ ہے
ماخوذ کتاب