Author name: Daily Roshni News

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہےکہ وہ تحریک انصاف میں ہی ہیں۔ اسلام آباد کی ضلع کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ میں تحریک انصاف میں ہی ہوں اور چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ آج میرے چار کیسز ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک کا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان اسد عمر کا تحریک انصاف چھوڑنے سے انکار، سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کے عہدے چھوڑ دیے جہانگیر ترین سے رابطے کے سوال پر سابق اسپیکر نے کہا کہ ان کا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے رہنماؤں کو لے جارہے ہیں آپ سے کوئی رابطہ ہوا؟ اس پر اسد قیصر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔