Daily Roshni News

ڈسکوز کی نجکاری کا عمل تیز، موجودہ بورڈ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) کی نجکاری کا عمل تیز کر دیا۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ڈسکوز کے موجودہ بورڈ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے بورڈ ممبران اہلیت کےمطابق شامل کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت توانائی نے بتایاکہ ڈسکوز میں نئےچیف ایگزیکٹو ایف بی آر اور دیگر محکموں سے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا تھاکہ اب انجینیئرز کی جگہ بیوروکریٹس ڈسکوز کو چلائیں گے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ایک کروڑ روپے سے اوپر کے ڈیفالٹرز  کے کیسز نیب کو بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، تمام ڈیفالٹر سرکاری محکموں کے کنکشن کاٹنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت توانائی نے بتایاکہ تجاویز و سفارشات کابینہ کی منظوری کیلئے بھجوا چکے ہیں۔

Loading