Daily Roshni News

آئرلینڈ کے شہر کارک میں رنگوں ۔ ثقافتوں  اور خوشبوں سے بھرپور بسنت فیشنل کا انعقاد مختلف قومیتوں کی بھرپور شرکت ثقافتی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال ۔

آئرلینڈ کے شہر کارک میں رنگوں ۔ ثقافتوں  اور خوشبوں سے بھرپور بسنت فیشنل کا انعقاد مختلف قومیتوں کی بھرپور شرکت ثقافتی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال ۔

کارک آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنمیشنل ۔۔۔وسیم بٹ )آئرلینڈ کے خوبصورت شہر کارک میں رنگوں ۔ اس ثقافتوں  اور خوشبوں سے بھرپور بسنت فیسٹیول  کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام کارک کونٹی کونسل ۔کریٹو کمیونٹی لوکل فیسٹیول فنڈ  ۔ سی کیڈ ۔ ذائقہ ۔دوسا سپوٹ ۔پی او سی ۔ ڈن سٹور ۔ لیوش ۔ مسلم سسٹرز اور دیگر کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں آئرلینڈ  کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے پاکستانی ۔ انڈین ۔ بنگلہ دیشی ۔یورپین اور آئرش  کمیونٹیز سمیت مختلف قومیتوں  سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔جبکہ مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں نے بھی بھرپور انداز میں اپنی نمائندگی کی ۔ اس کے علاوہ آئرش کونسلرز جن میں اودری بکلے ۔عمار علی ۔ اونا مکارتھی۔  ٹی ڈی شمس میگرا کے علاوہ وہ مختلف سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے خصوصی شرکت کر کے اس ثقافتی میلے کو بین الثقافتی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا ۔

فیسٹیول کے آغاز سے قبل ہی لوگ جوق در جوق پارک کا رخ کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا پارک خواتین و حضرات نوجوانوں اور بچوں سے بھر گیا ۔مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے شرکا اپنے اپنے خوبصورت اور زرق برق روایتی ملبوسات میں ملبوس تھے جنہوں نے پورے پارک کو رنگوں کی بہار میں تبدیل کر دیا

سینیئر آرٹسٹ کم لی مورس جیپنی آرٹسٹ نے مچھلی نما روایتی  پتنگوں کو پارک میں اویزاں کیا جو کہ نوجوانوں کی جرات کی علامت ہے جس نے پورے پارک کو مزید دلکش اور حسین بنا دیا ۔ رنگ برنگی پتنگیں فضا میں بلند ہوئی تو پورا آسمان دلکش رنگوں سے سج گیا اور ہر طرف بو کاٹا کی آوازیں بھی بلند ہوتی رہی ۔

اس فیسٹیول کی چیف آرگنائزر آمنہ ولایت نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے ثقافتی میلوں کا مقصد مختلف قومیتوں اور ثقافتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا باہمی محبت بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینا ہے انہوں نے تقریب کے انعقاد میں تعاون کرنے والی تمام تنظیموں رضاکاروں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

فیسٹیول میں مختلف قسم کے روایتی کھانوں ۔ملبو سات ۔دیدہ زیب جیولری۔ فیس پینٹنگ ۔بچوں کے کھلونے اور آئس کریم سمیت مختلف اسٹال بھی سجائے گئے تھے جہاں دن بھر شرکا کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ۔

اس کے علاوہ پھلوں کے بادشاہ مینگو پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تجندر پال سنگھ  نے پاکستان انڈیا میں پیدا ہونے والی آم کی مختلف اقسام  ان کے منفرد ذائقوں  ۔خوشبو اور غذائی افادیت کے بارے میں معزز مہمانوں کو تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ اودری بکلے اور عمار علی نے کیک بھی کاٹا ۔

روایتی بسنت کے گیتوں ڈھول کی تھاپ اور دلکش موسیقی پر نوجوانوں ۔بزرگوں ۔بچوں اور خواتین نے بھنگڑے بھی ڈالے اور خوب محظوظ ہوئے جس سے پورا ماحول خوشیوں اور رنگوں سے بھر گیا ۔

تقریب کے اختتام پر چیف آرگنائزر آمنہ ولایت اور اودری بکلے نے ثقافتی مقابلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں اور بڑوں میں انعامات بھی تقسیم کیے

Loading