فلیئرز سورج کے اوپر پیدا کیسے ہوتی ہے؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )صرف دو دن پہلے 30 جون کو سورج کی سطح سے ایک ایسی Solar Flare نکلی ہے جس کو X class کی کیٹیگری میں رکھا جاتا ہے۔ ایکس کلاس کی سولر فلیئرز سورج سے نکلنے والی سب سے زیادہ انرجی رکھنے والی فلیئرز ہوتی ہیں جو زمین کی طرف یا سورج سے باہر کی طرف بہت زیادہ انرجی لے کے جاتی ہیں جو ایکس رے اور الٹرا وائلٹ فریکوئینسی میں ہوتی ہیں۔
یہ ایکس ریز اور الٹرا وائلٹ انرجی کی فلیئرز جب زمین پر پہنچتی ہیں تو یہاں پہ جو قطبین کے پاس علاقوں میں ایک Geomagnetic طوفان لے کر آتی ہیں اور وہاں پر جتنے بھی الیکٹریکل سسٹمز ہوتے ہیں، گرڈ اسٹیشن ہوتے ہیں یا کمیونیکیشن سسٹم ہوتے ہیں ان کو بہت زیادہ ڈسٹرب کرتی ہیں۔
»یہ فلیئرز سورج کے اوپر پیدا کیسے ہوتی ہے؟
سورج ایک پلازما بال ہے اور اس پلازما کے اندر بہت زیادہ چارج شدہ پارٹیکلز ہوتے ہیں یہ چارج شدہ پارٹیکل اس سورج کے اوپر ایک میگنیٹک فیلڈ بنا کے رکھتے ہیں۔ یہ مضبوط مقناطیسی میدان سورج کے اپنے محور پر گھماؤ کی وجہ سے ٹوسٹ (twist) ہوتی رہتی ہے مڑتی رہتی ہیں کیونکہ سورج کا خط استوا اس کے پولز کی نسبت تیزی سے گھومتا ہے تو ان میگنیٹک فیلڈز کو وہ ٹوسٹ کرتا جاتا ہے۔ پھر آپ Sunspots کو جانتے ہوں گے سورج کی سطح کے اوپر کچھ کم درجہ حرارت کے ایسے علاقے ہوتے ہیں جن کو ہم سن سپاٹس کہتے ہیں۔ ان ریجنز کے اوپر میگنیٹک فیلڈ کافی مضبوط ہوتی ہے وہاں پہ میگنیٹک فیلڈ کے کافی بڑے بڑے رنگز بنتے ہیں جب یہ رنگز خط استوا کے تیزی سے گھومنے کی وجہ سے twist ہوتے ہیں تو یہ شارٹ سرکٹ ہو جاتے ہیں جب یہ شارٹ سرکٹ ہوتے ہیں تو ان کی وجہ سے بہت زیادہ انرجی سورج سے باہر کی طرف نکلتی ہے۔ اس کو ہم سولر فلیئر کہتے ہیں۔ ایکس کلاس کی فلئیر (X1.1) جون کی 30 تاریخ کو سورج کے دھبے AR4479 سے نکلی اور سولر ڈائنیمک آبزرویٹری (SDO) نے اس کو آبزرو کیا۔ شمالی امریکہ اور پیسیفک پر یہ شمسی طوفان R3 لیول کا ریڈیو blackout کا سبب بنا جس نے ہائی فریکوئینسی ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم کو متاثر کیا۔ اس کے علاوہ اس فلئیر کے ساتھ سورج کی سطح سے پارٹیکلز کا بھی ایک طوفان نکلا جس کو Coronal mass ejection کہتے ہیں ۔ یہ ایک سے دو دن کے اندر زمین کے اوپر پہنچے گا اور Blackouts کا سبب بن سکتی ہیں۔
(ثاقب علی)
#solarstorm
#solarflare
#Sunspots
#heliophysics
#astronomy
#astrosaqi
#science
#summer
![]()

