Daily Roshni News

ارجنٹائن سے شکست کے بعد مصر کی جانب سے ریفری کے خلاف فیفا کو شکایت

ارجنٹائن سے شکست کے بعد مصر کی جانب سے ریفری کے خلاف فیفا کو شکایت

ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ، نیوز ڈیسک )مصری فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں مصر کے ارجنٹائن کے خلاف ایک پری کوارٹر فائنل میچ میں فرائض انجام دینے والے ریفری اور ان کی پوری آفیشل ٹیم کو اس ٹورنامنٹ سے خارج کیا جائے۔

فیڈریشن کے ایک بیان میں کہا گیا، ’’مصری فٹبال فیڈریشن کے صدر ہانی ابو ریدہ نے فیفا کے پاس باضابطہ شکایت درج کرائی ہے اور فرانسیسی ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ریفری ٹیم کی سنگین غلطیوں اور دوہرے معیار نے مصر کو میچ ہروایا اور ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔‘‘

منگل کو کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن نے مصر کو 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ میچ کے دوران وی اے آر کی مداخلت پر مصطفیٰ زیکو کا ایک گول اس بنیاد پر منسوخ کر دیا گیا کہ گول پوسٹ پر حملے کے آغاز میں لیساندرو مارٹینیز کے خلاف فاؤل کیا گیا تھا

Loading