آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی ختم ہوگی تو مذاکرات کرلیں گے: ایران
انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکا اگر ناکہ بندی ختم کر دے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی روک دے تو ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے تیار ہے، جو ممکنہ طور پر اسلام آباد میں منعقد ہوسکتا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ کسی بھی نئے مذاکراتی دور سے قبل امریکا کو جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی روکنا ہوگی۔
انہوں نے ایرانی اخبار شرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی امریکا ناکہ بندی ختم کرے گا، مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
![]()

